Wednesday, 31 August 2022

مری ہستی کو کن کی وہ صدا دے

 مِری ہستی کو کن کی وہ صدا دے

اسے پھر زیست کا حاصل بنا دے

مِرے جیون کو اندھیاروں نے گھیرا

اسے شمع فروزاں کی دعا دے

نہ دے انگارے اس جھولی میں میری

اُدھر بگیا ہے کچھ کلیاں تو لا دے

شکست آثار لمحوں سے بچا کر

سندیسہ کامرانی کا سنا دے

کھڑی ہوں تشنہ لب صحرائے جاں میں

تُو اس صحرا کو باران بقا دے

مِرے آنگن میں اندھیارا بہت ہے

زرا بجھتے دِیۓ کی لِو بڑھا دے


شکیلہ رفیق

No comments:

Post a Comment