Sunday 28 August 2022

سن تریپن کے شہیدو تم پہ ہو رحمت مدام

 سلام بر شہدائے تحریک ختم نبوتﷺ


سن تریپن کے شہیدو تم پہ ہو رحمت مدام

دینِ احمدﷺ کو دیا تم نے خون ذوالکرام

کٹ مَرے جو بس رضائے مصطفیٰؐ کے واسطے

ان شہیدوں پہ ہو رحمت، ان پہ ہوں لاکھوں سلام

گنبدِ خضریٰ تمہارے عشق کا ہے معترف

کارگاہِ شوق میں گونجا تمہارا نیک نام

وہ زمیں کہ دین کی جو کوکھ سے پیدا ہوئی

ہے تعجب اس زمیں پہ اہلِ حق قتلِ عام

جن کے خوں سے سرزمیں لاہور کی ہے تابناک

مجلسِ احرار کا ہو ان شہیدوں کو سلام

سَن چوہتر تھا تریپم کی صدائے بازگشت

جس میں خالد! ہو گئے احرار آخر شادکام


خالد شبیر احمد

No comments:

Post a Comment