Showing posts with label اہتمام صادق. Show all posts
Showing posts with label اہتمام صادق. Show all posts

Tuesday, 28 February 2023

یہ کس طلسم کے مارے چراغ جل رہے تھے

 یہ کس طلسم کے مارے چراغ جل رہے تھے

درخت سارے سلامت تھے باغ جل رہے تھے

مِری رسائی بھی اک سببِ نارسائی بنی

کہ تیری سمت چلا تو سراغ جل رہے تھے

کہیں خوشی تھی کہ آخر کو جان چھوٹ گئی

کہیں پہ چھایا تھا ماتم کہ زاغ جل رہے تھے

Tuesday, 1 February 2022

آخری کش وہ ایک سگریٹ جس کو ہم نے

 آخری کش


وہ ایک سگریٹ جس کو ہم نے

ہمارے ملنے کے آخری وقت میں پیا تھا

وہ ایک سگریٹ جس سے اٹھتے دھویں میں ہم نے

جدائی کے ان تمام غم کو جلا دیا تھا، اڑا دیا تھا

کہ جو ہمارے بدن کو اندر سے کھا رہے تھے

Wednesday, 31 March 2021

یہ حسرتیں بھی مری سائیاں نکالی جائیں

 یہ حسرتیں بھی مِری سائیاں نکالی جائیں 

کہ دشت ہی کی طرف کھڑکیاں نکالی جائیں 

بہار گزری قفس ہی میں ہاؤ ہو کرتے 

خزاؤں میں تو مِری بیڑیاں نکالی جائیں 

یہ شام کافی نہیں ہے سیہ لباسی کو 

شفق سے اور ذرا سُرخیاں نکالی جائیں

Thursday, 25 March 2021

محبتوں کے نئے دائروں میں رہتا ہوں

 محبتوں کے نئے دائروں میں رہتا ہوں

خطوں کے متن سے اب حاشیوں میں رہتا ہوں

تمام جسم ہی آنکھیں کیۓ ہے وہ اپنا

میں ایک وقت کئی آئینوں میں رہتا ہوں

میں جان جان نچھاور ہوں اپنی مٹی پر

وہ سوچتے ہیں کہ میں سازشوں میں رہتا ہوں

تری شبیہ کو لکھا ہے رنگ و بو میں نے

 تِری شبیہ کو لکھا ہے رنگ و بُو میں نے

گُلوں کی ایسے بچا لی ہے آبرُو میں نے

کتابِ زیست پہ ہے لفظ نا شناسائی

مگر یہ کیا کہ لکھا تم کو آج تُو میں نے

مجھی میں رہ کے وہ اب تک نہیں ملا مجھ کو

کہ ایک عمر سے کی جس کی جستجو میں نے

جو ایک عمر ہنسا تھا مجھے ستاتے ہوئے

 جو ایک عمر ہنسا تھا مجھے ستاتے ہوئے 

وہ رو پڑا ہے مِری داستاں سناتے ہوئے 

کسی کے پیار کی یہ آخری نشانی ہے 

ہوا نے یہ بھی نہ سوچا دِیا بُجھاتے ہوئے 

تمہیں بھی وقت کی گردش نِگل نہ جائے کہیں 

ذرا خیال ہو میری ہنسی اُڑاتے ہوئے 

Tuesday, 16 February 2021

نفرتوں کی نئی دیوار اٹھاتے ہوئے لوگ

 نفرتوں کی نئی دیوار اٹھاتے ہوئے لوگ

کیا عجب لوگ ہیں زِندان بناتے ہوئے لوگ

تیرا ہر نقش مِٹاتی ہوئی یادیں تیری

اور پھر مجھ کو تِری یاد دِلاتے ہوئے لوگ

کیا خبر کس کو تِرے ہجر نے بخشی ہے نجات

جانے وہ کون تھے اشکوں میں نہاتے ہوئے لوگ