Showing posts with label محمد علی نعیمی. Show all posts
Showing posts with label محمد علی نعیمی. Show all posts

Thursday, 6 June 2024

آپ کی نعت بڑی بات مدینے والے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آپ کی نعت بڑی بات مدینے والےﷺ 

میری کچھ بھی نہیں اوقات مدینے والے 

پنجتن پاک کے صدقات مدینے والے 

ڈال دو جھولی میں خیرات مدینے والے 

ہو مکمل مری ہر نعت مدینے والے 

دے دو حسان کی سوغات مدینے والے 

Wednesday, 5 June 2024

کہا رب نے مرے بندے کبھی مایوس مت ہونا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کہا رب نے مرے بندے کبھی مایوس مت ہونا

کبھی مت کر گلے شکوے کبھی مایوس مت ہونا

یقیناً رات ہوتی ہے تو ہوتا ہے سویرا بھی

بنیں گے کام سب بگڑے کبھی مایوس مت ہونا

نا امیدی نہیں اچھی، یہ مایوسی نہیں اچھی

لگیں گے کفر کے فتوے کبھی مایوس مت ہونا

Tuesday, 4 June 2024

سب آپ کے بیمار شفا مانگ رہے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سب آپ کے بیمار شفا مانگ رہے ہیں

بس شہر مدینہ کی ہوا مانگ رہے ہیں

اُٹھتے ہی مِرے ہاتھ دعا مانگ رہے ہیں

ہر موڑ پہ اُمت کا بھلا مانگ رہے ہیں

بے چین ہیں بے تاب ہیں یہ دل کے اندھیرے

انوارِ رسالتﷺ کی ضیا مانگ رہے ہیں

Monday, 3 June 2024

کیا تذکرہ کروں میں نبی کی حیات کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کیا تذکرہ کروں میں نبیؐ کی حیات کا

ذاکر ہے خود خدا مِرے آقاؐ کی ذات کا

ان کے طفیل رب نے بنا کر یہ کائنات

مختار کردیا ہے انہیں کائنات کا

آقاؐ کا یہ کرم بھی بڑا لا زوال ہے

ملتا رہے گا فیض سدا معجزات کا

Friday, 9 September 2022

ہر اک عالم کا داتا تو مرے مولا کہاں جائیں

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہر اک عالم کا داتا تو مرے مولا کہاں جائیں

کرم فرمانے والا تو مرے مولا کہاں جائیں

بتایا ہے ترے محبوب نے بس ہم کو در تیرا

خدائی میں ہے یکتا تو مرے مولا کہاں جائیں

ہماری جان اور ایمان کو محفوظ فرمالے

ترے ہم ہیں ہمارا تو مرے مولا کہاں جائیں