Thursday 6 June 2024

آپ کی نعت بڑی بات مدینے والے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آپ کی نعت بڑی بات مدینے والےﷺ 

میری کچھ بھی نہیں اوقات مدینے والے 

پنجتن پاک کے صدقات مدینے والے 

ڈال دو جھولی میں خیرات مدینے والے 

ہو مکمل مری ہر نعت مدینے والے 

دے دو حسان کی سوغات مدینے والے 

نعت پڑھتا ہوں میں سرکار پکڑ کر جالی 

ہیں تصور میں یہ لمحات مدینے والے 

امن و اسلام کے دشمن کا صفایا کرنے 

دو حسینی ہمیں جذبات مدینے والے 

قبر میں حشر کے میدان میں ہر مومن کی 

آپ سے ہو گی ملاقات مدینے والے 

جا سکا میں نہ مدینہ تو کوئی بات نہیں 

جانتے ہیں علی حالات مدینے والے 


محمد علی نعیمی

No comments:

Post a Comment