عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
حضور آلِؑ محمدﷺ پہ وارا جاؤں گا
مجھے یقیں ہے حُسینی شمارا جاؤں گا
مجھے بتاؤ کیا ہے تمہارے گاؤں میں
کہ جو بھی جائے وہ کہہ دے دوبارہ جاؤں گا
یہ پٹڑی مارے گی مجھ کو مگر یہی سچ ہے
میں موت گھاٹ میں جبراً اتارا جاؤں گا
سو ایک بار نہیں لاکھ بار قتل ہوں میں
مگر میں مر کے بھی زندہ شمارا جاؤں گا
ہزار راستے چھوڑے تھے اس گلی کے لیے
مجھے لگا تھا کہ شاید پکارا جاؤں گا
انتظار سید
No comments:
Post a Comment