مِری پلکوں پہ اک دریا رُکا ہے
مگر، صحرا کی بولی بولتا ہے
مِرے جیون کے اِس پہلو میں شب ہے
اور اس پہلو سے سُورج جھانکتا ہے
میں تجھ کو اپنا سب کچھ مانتا ہوں
مِرے بارے میں تُو کیا سوچتا ہے؟
فصیلیں دُگنی اُونچی ہو گئی ہیں
ہمارا شہر میں دَم گُھٹ رہا ہے
حسن سیف
No comments:
Post a Comment