Monday, 24 June 2024

دل بے تاب مٹی ہو رہے ہیں

 دلِ بے تاب مٹی ہو رہے ہیں 

ہمارے خواب مٹی ہو رہے ہیں 

تم اپنے جگنوؤں کو رو رہے ہو

یہاں مہتاب مٹی ہو رہے ہیں 

اُداسی ناگ بن کر ڈس رہی ہے 

جو تھے شاداب مٹی ہو رہے ہیں 

بہت دن کے تھکے ہارے مسافر 

کنارِ آب مٹی ہو رہے ہیں 

اْدھر جنگل کو آتش کھا رہی ہے 

اِدھر تالاب مٹی ہو رہے ہیں 


حسن سیف

No comments:

Post a Comment