Sunday, 23 June 2024

ہے التجا کہ اپنا کرم کیجیے حضور

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 ہے التجا کہ اپنا کرم کیجیے حضورﷺ

اب پاس اپنے مجھ کو بلا لیجیے حضورﷺ

پھر اس کے بعد ہیچ ہے دنیا کا تخت و تاج

خیرات اپنے در کی مجھے دیجیے حضورﷺ

جکڑا ہر ایک سمت سے مجھ کو غموں نے ہے

رنج و الم سے مجھ کو چھڑا لیجیے حضورﷺ

مرنے سے پہلے آپؐ کے روضے پہ آ سکوں

اب انتظام اس کا کوئی کیجیے حضورﷺ

اب آپﷺ کے سوا مِرا کوئی نہیں رہا

اپنا بنا کے سب کو دکھا دیجیے حضورﷺ

لکھنے کا حق ادا ہو میں لکھوں جو آپﷺ پر

مجھ کو شرف یہ آپؐ عطا کیجیے حضورﷺ


عاصمہ فراز سلہری

No comments:

Post a Comment