Sunday, 23 June 2024

در حسین کا یہ فیض عام ہے کہ نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


درِ حسینؑ کا یہ فیض عام ہے کہ نہیں

کبھی جو حُر تھا علیہ السلام ہے کہ نہیں

فضیلتیں کفنِ کربلا کی سُن سُن کر

یزیدِ وقت کا جینا حرام ہے کہ نہیں

چراغِ ماتمِ شبیرؑ میرے سینے پر

اندھیری قبر کا ماہِ تمام ہے کہ نہیں

عقیل! ماتمِ زنجیر اور کچھ بھی نہ ہو

عزا کے دشمنوں کا قتلِ عام ہے کہ نہیں


عقیل محسن نقوی

صاحبِ کلام مرحوم محسن نقوی کے صاحبزادے ہیں، جو کہ خود بھی ایک اچھے شاعر ہیں۔

No comments:

Post a Comment