Showing posts with label شہباز مہتر. Show all posts
Showing posts with label شہباز مہتر. Show all posts

Wednesday, 3 May 2023

آپ کے آنے سے اک ایسی فضا بنتی ہے

 آپ کے آنے سے اک ایسی فضا بنتی ہے

ہم جہاں سانس بھی کھینچیں تو ہوا بنتی ہے

ویسے جنت سے بڑا دل تو نہیں ہے اس کا

لیکن اس میں مِرے جیسوں کی جگہ بنتی ہے

جو تمہیں چھوڑ دیں پھر چھوڑ دے دنیا ان کو

ایسے لوگوں کے لیے ایسی سزا بنتی ہے

Friday, 9 July 2021

اگر مجھ کو زمیں ہونا پڑے گا

 اگر مجھ کو زمیں ہونا پڑے گا

جہاں تم ہو وہیں ہونا پڑے گا

تمہیں یہ دنیا چومے گی ہمیشہ

مگر اس کی جبیں ہونا پڑے گا

جوانی کی محبت کا بھلا ہو

مجھے بوڑھا نہیں ہونا پڑے گا

Wednesday, 30 June 2021

برائے فروخت مجھے صرف اپنا خدا بیچنا ہے

 برائے فروخت


یہ سب سے بڑا ہے

یہ سب جانتا ہے

تمہارا مقدر بدل سکتا ہے

اور تو اور تخلیق کار اور مصور بھی ہے

یہ کرشمے بھی کر سکتا ہے

اس سے ہر چیز ڈرتی ہے

Tuesday, 29 June 2021

جب ملاقات کرنا پڑتی ہے

 جب ملاقات کرنا پڑتی ہے

تب ہمیں رات کرنا پڑتی ہے

آپ جیسوں کے پاس آنکھیں ہیں

ہمیں تو بات، کرنا پڑتی ہے

وہ محبت ہوئی تھی اس کے ساتھ

جو تِرے ساتھ کرنا پڑتی ہے

ونٹیلیٹر دل کی بھوک نہ مٹنے کی وجہ سے

 ونٹیلیٹر


دل کی بھوک نہ مٹنے کی وجہ سے

زندگی مٹانے کے لیے

چاند پر جانے کے خواب دیکھنے والے نوجوان نے مرکری کا ذائقہ چکھا

مرغی کو کٹتا نہیں دیکھ سکتا تھا

آج خود کو اندر سے کٹتا محسوس کر رہا ہوں

Wednesday, 3 March 2021

ہم کسی اور کے جانی کی طرف جاتے ہیں

 ہم کسی اور کے جانی کی طرف جاتے ہیں

پیاس لگتی ہے تو پانی کی طرف جاتے ہیں

دوسری بار محبت ہمیں ہونے لگے تو

بھاگ کے تیری نشانی کی طرف جاتے ہیں

یہ سبھی لوگ تری سمت بڑھے جا رہے ہیں

جبکہ کردار کہانی کی طرف جاتے ہیں

Thursday, 10 December 2020

تو ایک بار نہیں کہتا مجھ کو پیار کے ساتھ

 تُو ایک بار نہیں کہتا مجھ کو پیار کے ساتھ

میں خود کو جانے نہیں دیتا اپنے یار کے ساتھ

نہ تُو سلیم ہے کوئی،۔ نہ میں انار کلی

مگر لگاؤ بہت ہے تری دِوار کے ساتھ

یہ شاعری ہے یہاں سب تصوراتی ہے

مگر وہ وقت جو گزرا ہے میرا یار کے ساتھ