Friday, 9 July 2021

اگر مجھ کو زمیں ہونا پڑے گا

 اگر مجھ کو زمیں ہونا پڑے گا

جہاں تم ہو وہیں ہونا پڑے گا

تمہیں یہ دنیا چومے گی ہمیشہ

مگر اس کی جبیں ہونا پڑے گا

جوانی کی محبت کا بھلا ہو

مجھے بوڑھا نہیں ہونا پڑے گا

خدا یکسانیت سے تھک نہ جائے

کسی کو بے یقیں ہونا پڑے گا

یہ شاعر کام پر لگ جائیں گے پھر

تمہیں کچھ کم حسیں ہونا پڑے گا


شہباز مہتر

No comments:

Post a Comment