Friday, 30 July 2021

نوحہ سن لیجئے آقا یہ تمنائی کا

 "وقت یہ ناز مسیحا ہے مسیحائی کا"

نوحہ سن لیجئے آقاﷺ یہ تمنائی کا

اپنی ندوہ میں کرو ذکر محمدﷺ نے کہا

میرے وارث کا مِرے شیر جلی بھائی کا

نعت سرکارؐ پہ دن رات کہوں میں یا رب

ہو مجھے رزق عطا فکر کی بینائی کا

حشر تک نسل مِری آپ کی حُب دار رہے

اس سے بڑھ کر کیا صِلہ پاؤں جبیں سائی کا

طور جیسی ہی تجلی کوئی دِکھلا مجھ کو

دیکھنا ہے مجھے جلوہ تیری زیبائی کا

عِلم کے شہر تِرے در پہ جبیں سائی کروں

امتحاں اور نہ لے میرے شکیبائی کا


مرتضیٰ زمان گردیزی

No comments:

Post a Comment