Thursday, 29 July 2021

مسیحا کی خواہش

 مسیحا کی خواہش


میں چاہتا ہوں 

جب میری روح قبض کرنے

موت کا فرشتہ آئے

تو وہ میرے سامنے

ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہو جائے

وبا کے ان دنوں میں

میں نے

بہت سی زندگیاں بچائی ہیں

میرا اتنا احترام تو بنتا ہے


صفی سرحدی

No comments:

Post a Comment