Friday, 30 July 2021

تنہائی نے بہت دور تک میرا پیچھا کیا

 تنہائی


تنہائی نے

بہت دور تک

میرا پیچھا کیا

جب میں اس سے

ہاتھ چھُڑا کر بھاگی تھی

اور اب سنا ہے

تنہائی

سناٹے کے ساتھ رہتی ہے

سہمی سہمی

اداس اداس

کھوئی کھوئی

بالکل میری طرح


نجمہ منصور

No comments:

Post a Comment