Friday, 30 July 2021

وقت بے وقت کی خوشی بھی نہیں

 وقت بے وقت کی خوشی بھی نہیں

اب تو اے یار میں دُکھی بھی نہیں

کچھ تو میں بھی نھیں رہا سائل

اور یہ آپ کی گلی بھی نہیں

وہ تو ہے ہی میرا کُھلا دشمن

دوستی مجھ سے آپ کی بھی نہیں

کتنا سُنسان باغ ہے کہ یہاں

آدمی بھی نہیں، پری بھی نہیں

تم تو کہتے تھے جان ہے اپنی

وہ تمہیں دیکھ کے رُکی بھی نہیں

اِس کہانی کا انت کیا ہو گا

اِس کہانی میں تو کوئی بھی نہیں

اُس میں اِک بات کی کمی ہے تو

لیکن ایسی کہ جو کمی بھی نہیں


علی زریون

No comments:

Post a Comment