Thursday, 29 July 2021

گلوں کو بھی تو ہوتی ہے چاہت جناب من

 گلوں کو بھی تو ہوتی ہے چاہت جنابِ من

اڑ جاتی ہے خزاں کی بھی رنگت جناب من

جچتا ہے تجھ پہ طرزِ تکبر یہ ٹھیک ہے

لیکن ہے عشق ہوتا رفاقت جناب من

کیسی عجیب لگتی ہے جیون کی یہ ڈگر

ہوتی ہے رہگزر سے بھی نفرت جناب من

ایسے نہ منہ کو پھیر تو نفرت کے نام پر

پڑ جائے گی تجھے بھی ضرورت جناب من

آسان ہے کرن کو بھلا دیجیۓ حضور

دل سے مٹا کے دیکھیے صورت جناب من


کرن ہاشمی

No comments:

Post a Comment