Thursday, 29 July 2021

اس شہر سنگ سخت سے گھبرا گیا ہوں میں

 اس شہرِ سنگِ سخت سے گھبرا گیا ہوں میں

جنگل کی خوشبوؤں کی طرف جا رہا ہوں میں

منظر کو دیکھ دیکھ کے آنکھیں چلی گئیں

ہاتھوں سے آج اپنا بدن ڈھونڈھتا ہوں میں

چلا رہا ہے کوئی میرے لمس کے لیے

اندھیاری وادیوں سے نکل بھاگتا ہوں میں

قاتل کے ہاتھ میں کوئی تلوار ہے نہ تیغ

وہ مسکرا رہا ہے،۔ مَرا جا رہا ہوں میں

مجھ کو وہ میرے دل کے عِوض دے سکیں گے کیا

مامؔون دنیا والوں سے کیا مانگتا ہوں میں


خلیل مامون

No comments:

Post a Comment