Friday, 30 July 2021

کتاب حق میں جو تازہ گلاب رکھتے ہیں

کتابِ حق میں جو تازہ گلاب رکھتے ہیں

عقیدہ با خدا وہ ٭مستطاب رکھتے ہیں

سدا درود جو پڑھتے ہیں آلِ احمدﷺ پر

وہ لوگ شب میں رخِ مہتاب رکھتے ہیں

وہی ہیں عبد، خدا کے، بقول شاہِ اُممﷺ

جو دل میں انس، شہِ بُوتراب رکھتے ہیں

خدا کا شکر کہ دنیائے فانی میں رہ کر

"شرابِ حبِ علیؑ بے حساب رکھتے ہیں"

جنابِ احمدِ مُرسلؐ کے مرتضیٰؑ ہیں محب

جو اپنی بچیوں کو باحجاب رکھتے ہیں


مرتضیٰ زمان گردیزی

٭ مستطاب؛ پاک، مبارک، سعد

No comments:

Post a Comment