مل جائے گر کہیں تو یہ پوچھوں گا شاہ سے
تکلیف کیوں ہے اس کو ہماری کلاہ سے
اے حسن زاد! اب تو مرے سامنے نہ آ
دامن چھڑا رہا ہوں میں یکسر گناہ سے
پھر یوں ہوا کہ لوگ مجھے گھورنے لگے
پتھر ہٹا رہا تھا میں بس یوں ہی راہ سے
مل جائے گر کہیں تو یہ پوچھوں گا شاہ سے
تکلیف کیوں ہے اس کو ہماری کلاہ سے
اے حسن زاد! اب تو مرے سامنے نہ آ
دامن چھڑا رہا ہوں میں یکسر گناہ سے
پھر یوں ہوا کہ لوگ مجھے گھورنے لگے
پتھر ہٹا رہا تھا میں بس یوں ہی راہ سے
عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
الله اللہ کیسی ہے عظمت رسول اللهﷺ کی
عرش سے تا فرش ہے مدحت رسول اللہ کی
موسموں کی شوخیاں سب دلکشی اپنی جگہ
حسن کا معیار ہے صورت رسول اللہﷺ کی
کہکشائیں خوبصورت ان کے قدموں کے طفیل
نکہتِ ہفت آسماں رفعت رسول اللہﷺ کی
عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نازشِ کون ومکاں ہے سُنتِ خیرالوریٰﷺ
نکہتِ ہفت آسماں ہے سنت خیرالوریٰﷺ
منزلِ امن و اماں ہے سنتِ خیر الوریٰﷺ
راہِ حق، راہِ جناں ہے سنتِ خیرالوریٰﷺ
سُنتوں سے عشق کا دعویٰ ہی دعویٰ ہے مگر
زندگی میں اب کہاں ہے سنتِ خیرالوریٰﷺ