Tuesday 3 September 2024

الله اللہ کیسی ہے عظمت رسول الله کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


الله اللہ کیسی ہے عظمت رسول اللهﷺ کی

عرش سے تا فرش ہے مدحت رسول اللہ کی

موسموں کی شوخیاں سب دلکشی اپنی جگہ

حسن کا معیار ہے صورت رسول اللہﷺ کی

کہکشائیں خوبصورت ان کے قدموں کے طفیل

نکہتِ ہفت آسماں رفعت رسول اللہﷺ کی

جاوداں ہیں سیرت و کردار کے سچے نقوش

حشر تک ہے ضو فشاں سنت رسول اللہ کی

فاصلوں میں بے قراری اور فسادِ ذہن و دل

یعنی داروۓ شفا قربت رسول اللہﷺ کی

مغربی تہذیب سے ہے استفادہ صبح و شام

اور یہ دعوٰی کہ ہے چاہت رسول اللہ کی

نعت گوٸی کی مجھے توفیق دے میرے خدا

فکر کا محور بنے مدحت رسول اللہﷺ کی

زندگی کی ظلمتوں میں کام آئے گی انیس

دل میں روشن کیجیے الفت رسول اللہ کی


عبدالخالق انیس بھٹکلی

No comments:

Post a Comment