Wednesday, 18 September 2024

اس بات کو بھولیں نہ مسلمان خدا کے

 اس بات کو بھولیں نہ مسلمان خُدا کے

کافر بھی حقیقت میں ہیں انسان خدا کے

وہ کون ہے جس کو نہیں کچھ اس سے شکایت

وہ کون ہے جس پر نہیں احسان خدا کے

بڑھتا ہی چلا جاتا ہے دُنیا میں تعصب

بنتے ہی چلے جاتے ہیں ایوان خدا کے

جلتی ہیں بہر حال گُناہوں کی سزائیں

کرتے رہیں ہم کتنے بھی گُن گان خدا کے

دُنیا تو حقیقت میں ہے اک رَین بسیرا

ہم سب تو ہیں کچھ وقت کے مہمان خدا کے

مر کر بھی ضروری نہیں پائیں گے رہائی

دُنیا کے علاوہ بھی ہیں زِندان خدا کے

پرواز کبھی غور سے یہ بات بھی سوچیں

اک بار بھی کام آیا ہے انسان خدا کے؟


درشن دیال پرواز

No comments:

Post a Comment