Sunday 22 September 2024

بہت سنے ہیں ہم نے پر خواب قصے

 تحریف شُدہ نُسخہ


بہت سُنے ہیں ہم نے پُر خواب قصے

روہی، راوی اور چناب کے قصے

پہاڑوں کے دُکھ اور تھل کے افسانے

رنگین بہشت کے پُر فسُوں فسانے

حقیقت ہم بھی جانتے ہیں

یہ، جسے تم محبت کہتے ہو

سراسر کھیل ہے لمحوں کی فراوانی کا

ہتکِ مُسلسل میں جلتی انمول جوانی کا

سُنو تم

غور سے سُن لو

محبت تھی کبھی

آسمانی، الہامی

مگر اب تو یہ تحریف شُدہ نُسخہ ہے

میں اس نُسخے سے نکلی آیت ہوں


سیدہ آیت گیلانی

No comments:

Post a Comment