Thursday, 26 September 2024

جو وقت ذکر نعت مصطفیٰ ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو وقتِ ذکرِ نعتِ مصطفیٰﷺ ہے

زبانِ خامہ پر صلِّ علیٰﷺ ہے

نہ کیوں کر شور ہو صلِّ علیٰ کا

تصور ہے جنابِ مصطفیٰﷺ کا

سوئے ہستی ہوئے جب رونق افروز

گری ابلیس پر برقِ جگر سوز

چمک اٹھا یکایک بختِ اسلام

زمیں پر گر پڑے منہ کے بل اصنام

یہ چھایا رعبِ حکمِ شاہِ اسریٰ

کہ کانپ اٹھا یکایک قصرِ کسریٰ

براقِ باد پا پر برق آسا

زمیں سے پہنچے تا عرشِ معلّیٰ

ہوا قربِ خداوندِ دو عالم

ہوئے کیا نیاز و ناز باہم


شوق نیموی

No comments:

Post a Comment