عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عزتوں کا رکھوالا مولا
سب کی سننے والا مولا
دل کی اندھیری نگری میں
کر دے سحر اجالا مولا
ناؤ بھنور میں ڈوب رہی ہے
پڑ گیا غم سے پالا مولا
بِن تیرے بے کس لوگوں کو
دے گا کون سنبھالا مولا
بندے کا کیا کچھ ہے آسی
سب کچھ اللہ تعالیٰ مولا
سعید آسی
No comments:
Post a Comment