Monday, 30 September 2024

یار حال دل تباہ میں گم

 یار حال دل تباہ میں گُم

اور میں حیرتوں کی تھاہ میں گم

کیا وسیع و عریض دنیا تھی

ہو گئی جو مِری نگاہ میں گم

زندگی نام سانحوں کا اور

دل ابھی تک ہے پہلی آہ میں گم

کب کسی کا ہوا جہاں پھر بھی

جس کو دیکھو اسی کی چاہ میں گم

کس قدر قیمتی گلاب ہوئے

دشت بے آب و بے گیاہ میں گم

مِری پہچان کب رہی واصف

ہو گئی ان کی بارگاہ میں گم


واصف سجاد

No comments:

Post a Comment