Monday, 30 September 2024

خصوصی نعت دریچہ حضور! وا ہو جائے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خصوصی نعت دریچہ حضورؐ! وا ہو جائے

حضورﷺ! آج تو واصف ہی خود ثنا ہو جائے

حضورﷺ! آنکھ سے برسے وہ ابرِ لطفِ ثناء

حضورﷺ! باغِ عقیدت ہرا بھرا ہو جائے

ادھر بھی لطف اے چشمِ زوارِ او ادنیٰ

کہ خاکِ دل کا بھی رتبہ فلک نما ہو جائے

حضورﷺ! آج بھی پردہ اٹھا دیں محمل کا

حضورﷺ! بسملِ غم، بسملِ لقا ہو جائے

حضورﷺ! آج کرم کا ہو ارتکاز ادھر

نظر عطا کی عطا ہو، عطا عطا ہو جائے

حضورﷺ! دستِ یداللہ کو تحرّک ہو

حضورﷺ! عالمِ کُن رقص آشنا ہو جائے

حضورﷺ! جنبشِ ابرو سے اک اشارہ ہو

حضورﷺ! قدموں میں واللہ جاں فدا ہو جائے

نعوت کیا ہیں شہاﷺ سارے استغاثے ہیں

حضورﷺ! بس بلا تفریق ہی عطا ہو جائے

حضورﷺ! کاش سرِ حشر آپ فرمائیں

ارے عدیم سے کہہ دو ثناء سرا ہو جائے


عباس عدیم قریشی

No comments:

Post a Comment