Sunday 29 September 2024

ذکر رسول سے اسے پھر نعت خواں کرو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو جو بھی بات دل میں ہے جا کر عیاں کرو​

آقائے دو جہاںﷺ سے نہیں کچھ نہاں کرو

وہ جانتے ہیں حال، سبھی دل کے راز بھی

مانگو خدا سے ان کے وسیلے دعا کرو

جو ظلمتیں ہیں گھیرے ہوئے چھوڑ جائیں گی

پڑھ کے درود خانۂ دل ضو فشاں کرو

مانگو خدا کی رحمتیں اور بخششیں تمام

کچھ سفر آخرت کے لیے بھی ساماں کرو

کیوں کشتئ حیات ہے لہروں کی زد میں یہ

رب سے دعائیں مانگو اسے بادباں کرو

دن مشکلوں کے ہوں گے ختم اب دعاؤں سے

اٹھو پڑھو درودﷺ و سلام اور فغاں کرو

خاور ہے شاعری تیری دنیا کے واسطے

ذکر رسولؐ سے اسے پھر نعت خواں کرو


خاور چشتی

No comments:

Post a Comment