Wednesday, 25 September 2024

جب محمد کا مرے دل کو سہارا مل گیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جب محمدﷺ کا مِرے دل کو سہارا مِل گیا

کچھ رہی حاجت نہ اب دل کو اشارا مل گیا

زندگی میری سنور جائے گی ہے مجھ کو یقیں

جب محمدﷺ کے حسین در کا نظارا مل گیا

آپؐ کے در کا بلاوہ مجھ کو جس دن آئے گا

سجدے میں گر کے کہو گی سب خدارا مل گیا

آپﷺ سے جس نے لگائی لو زمانہ چھوڑ کے

اس کو دل کا چین اور رہبر بھی پیارا مل گیا

زندگی تاریک تھی میری گناہوں سے بھری

شکر ہے ریحانہ کو روشن ستارا مل گیا


ریحانہ اعجاز

No comments:

Post a Comment