Thursday 26 September 2024

پیاسا ہوں مجھ کو زم زم و کوثر کی آرزو

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دریا کی جستجو نہ سمندر کی آرزو

پیاسا ہوں مجھ کو زم زم و کوثر کی آرزو

جُز اُن کے اور کون شفاعت کو آئے گا؟ 

محشر میں ہو گی شافعِ محشر کی آرزو

دنیا کے تخت و تاج کی ہم کو غرض نہیں

ہم کو ہے خاکِ پائے  پیمبرﷺ کی آرزو

نعلینِ مصطفٰیﷺ کی طلب ان لبوں کو ہے

بینائیوں کو روضئہ انورﷺ کی آرزو

اپنا کہیں رضا کو بھی سرکار حشر میں

دل میں ہے ایسی شفقتِ سرور کی آرزو


فیضان رضا

No comments:

Post a Comment