Saturday, 21 September 2024

قرینہ زندگی کا سب سکھایا ہے محمد نے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


قرینہ زندگی کا سب سکھایا ہے محمدﷺ نے

بڑی ہے شان مُسلم کی، بتایا ہے محمدﷺ نے

چلو مل کر چلیں اس رستے جو جاتا ہے جنت تک

ہمیں حق سچ کا رستہ بھی دکھایا ہے محمدﷺ نے

اگر جو زندگی میں کامیابی چاہتے ہو تم🌹

لگاؤ رب سے دل، جیسے لگایا ہے محمدﷺ نے

خدا کے نام لیوا ہیں محمدﷺ، تم بھی بن جاؤ

یہی احساس ہر دل میں جگایا ہے محمدﷺ نے

اسی پل ہو گئی ریحانہ روشن نور سے دنیا🌹

حسین چہرہ جہاں کو جب دکھایا ہے محمدﷺ نے


ریحانہ اعجاز

No comments:

Post a Comment