Tuesday, 24 September 2024

جب کسی محفل میں نعت مصطفیٰ ہونے لگی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

حاجت روا ہونے لگی


جب کسی محفل میں نعتِ مصطفیٰؐ ہونے لگی

رحمتِ حق جوش میں آئی، فدا ہونے لگی


گرمئ تکبیر نے محفل کے دل گرما دئیے

یا رسول اللہﷺ کے نعروں نے لب مہکا دئیے

ہر طرف صلِ علیٰ، صلِ علیٰ ہونے لگی

جب کسی محفل میں نعتِ مصطفیٰؐ ہونے لگی


جام خالی تھا جن کا ذکرِ حق نے بھر دیا

بادۂ حُبِ نبی نے مست و بے خود کر دیا

رفتہ رفتہ بے خودی کی انتہا ہونے لگی

جب کسی محفل میں نعتِ مصطفیٰؐ ہونے لگی


بارشِ جود و کرم سے داغِ دل دُھلنے لگے

مغفرت کے در جو اب تک بند تھے کھلنے لگے

یا محمدﷺ جب کہا جنت عطا ہونے لگی

جب کسی محفل میں نعتِ مصطفیٰؐ ہونے لگی


عاصیو! آؤ شفاعت کے خزانے لوٹ لو

لوٹ لو نعتِ محمدﷺ کے بہانے لوٹ لو


گلزار احمد نادم صابری

No comments:

Post a Comment