عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جینے کی تمنا ہے مدینے کی فضا میں
کچھ اور نہیں مانگتا میں اپنی دعا میں
میں آپ کا شیدائی ہوں ٹھکراؤ نہ مجھ کو
شاید ہے کمی میری محبت، میں وفا میں
آقاؐ جی کڑی دھوپ گناہوں کی ہے سر پر
للہ چھپا لو مجھے رحمت کی ردا میں
مجھ کو تو ہے بس آپؐ کی رحمت کا سہارا
پھنستا ہوں میرے آقاؐ میں گردابِ بلا میں
حجاج سے اکثر یہ سنا میں نے ہے ساغر
جنت کی سی خوشبو ہے مدینے کی فضا میں
عبدالمجید ساغر
No comments:
Post a Comment