Thursday 26 September 2024

ہم عشق کے ماروں کی بس عشق کمائی ہے

 ہم عشق کے ماروں کی بس عشق کمائی ہے

اک عشق ہی اپنا ہے، ہر چیز پرائی ہے

یکتائے زمانہ ہے جو سارے زمانے میں

دل اس کا ہے دیوانہ، جاں اس کی فدائی ہے

وہ بزمِ تصوّر میں دن رات ہی رہتے ہیں

دیوانے نے اس خاطر سب دُنیا بھُلائی ہے

سینے میں محبت کے شعلے سے بھڑک اُٹھے

جب یار نے چہرے سے چلمن وہ ہٹائی ہے

جس پر سرِ محشر بھی عائد نہ ہو جرمانہ

کچھ ایسی نگاہوں سے مرشد نے پلائی ہے

خالد کو بھی دیوانہ جب کر ہی لیا تم نے

اب اس کو نبھاہ لینا اس میں بھی برائی ہے


خالد عبداللہ اشرفی

No comments:

Post a Comment