Sunday 29 September 2024

آئی اجل کو ٹالنے والے تمہیں تو ہو

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت 


آئی اجل کو ٹالنے والے تمہیں تو ہو

تنکے میں جان ڈالنے تمہیں تو ہو

پُرساں جہاں میں جن کا نہ کوئی، نہ سرپرست

ان بے کسوں کو پالنے والے تمہیں تو ہو

لے ڈوبنے کو تھی جنہیں دل کی شکستگی

آقاﷺ! انہیں سنبھالنے والے تمہیں تو ہو

آتی ہے جس سے جاں تنِ بے جاں میں دفعتاً

ایسی نگاہ ڈالنے والے تمہیں تو ہو

ہر حال میں اٹھی ہے تمہاری طرف نظر

ہر حال میں سنبھالنے والے تمہیں تو ہو

آقاﷺ! مدد، کہ ناؤ مِری ڈوبنے کو ہے

گرداب سے نکالنے والے تمہیں تو ہو

ہر حادثے میں تم ہوئے اختر کے دستگیر

ہر حادثے کو ٹالنے تمہیں تو ہو


سید محمد مرغوب

اخترالحامدی الرضوی

No comments:

Post a Comment