Monday 23 September 2024

ہوں شرمندہ اگرچہ ہر خطا پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہوں شرمندہ اگرچہ ہر خطا پر

بھروسہ ہے مجھے انؐ کی سخا پر

نبیؐ کے در پہ ہوں پھیلائے دامن

نظر میری ہے اُس دستِ عطا پر

ہیں جن کے واسطے افلاک کُھلتے

خدا کی مہر ہے بدرالدجیٰ پر

خدا کے نور کا پرتو ہے انؐ میں

اُجالا ہے رخِ شمس الضحیٰؐ پر

مجھے انؐ کی شفاعت پر بھروسہ

یقیں کامل ہے میرا، مصطفیٰﷺ پر


نسرین سید

No comments:

Post a Comment