Wednesday, 25 September 2024

عشق رسول پاک ہی مومن کی جان ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عشق رسول پاکؐ ہی مومن کی جان ہے

اس کے بغیر زندگی ویراں مکان ہے

پہنچے ہیں چرچے عرش تک حبشی بلال کے

ایسی در حضورﷺ کے منگتوں کی شان ہے

مجھ کو جلائے گرمئی محشر کی کیا مجال

نقش کف رسولﷺ مِرا سائبان ہے

عاصی و شرمسار ہوں مایوس تو نہیں

روز شمار انﷺ کی شفاعت کا مان ہے

روز ازل سے در ترا ڈھونڈے جبیں مری

سر نہ اٹھاؤں پھر کبھی اتنی تھکان ہے

سرمد ملی ہے نسبت حسان لاکھ شکر

مجھ پر خدائے لم یزل یوں مہربان ہے


شاہنواز سرمد

No comments:

Post a Comment