عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
آپﷺ پر جاں فدا ہو صلِ علیٰ
حق نہ پھر بھی ادا ہو صلِ علیٰ
آپﷺ کے مقتدی تمام نبیؑ
سرورِ انبیاءﷺ ہو صل علیٰ
آپ کی ذات پر درود و سلام
احمد مجتبیٰﷺ ہو صل علیٰ
آدمی کو شعور حق بخشا
حق نگر، حق نما ہو صل علیٰ
ہر کہیں آپ کے خراج گزار
مالک دوسرا ہو صل علیٰ
عرش سے آپﷺ پر سلام آیا
قاصد لا الٰہ ہو صل علیٰ
گوہر ہوشیارپوری
No comments:
Post a Comment