عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
آئے بلاوہ کب سے مجھے انتظار ہے
دیکھوں مدینہ میں بھی کبھی انتظار ہے
کعبے میں رونقیں ہیں جہاں پر چار سُو
کر لوں قیام میں وہاں دل بے قرار ہے
ٹھنڈی ہوا کے جھونکے ہیں پھولوں کی باس ہے
رُت کوئی ہو مگر وہاں رہتی بہار ہے
مہکے مدینہ نام محمدﷺ سے با خدا
ہر موڑ، کوچہ اور گلی مُشکبار ہے
ریحانہ بے قرار ہے ہر پل یہ دل مِرا
کب دیکھوں گی مدینہ نگہ اشکبار ہے
ریحانہ اعجاز
No comments:
Post a Comment