Monday, 30 September 2024

بڑا ہی پاک و مطہر ہے آمد سرور

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بڑا ہی پاک و مطہر ہے آمد سرورﷺ

ظہور زیست سے بہتر ہے آمد سرورﷺ

جہان بھر سے ختم ہوگئی ہے تاریکی

ہوا ہے دیکھیے! انور ہے آمد سرورﷺ

گرا ہے کعبہ میں لات و منات کیوں آخر

صدا یہ آئی مچل کر ہے آمد سرورﷺ

میلاد پاک کے ہم سب بڑے ہیں شیدائی

"ہمارے واسطے کوثر ہے آمد سرورﷺ"

سجایا خانہ تو نجدی نے اعتراض کیا

تو میں نے بولا کے چب کر ہے آمد سرورﷺ

جہان فکر و نظر میں بہار آئی ہے

جگر بھی خوب منور ہے آمد سرورﷺ

سماں ہے جشن کا تابش خوشی ہے ہر جانب

ہے دھوم عرش و زمیں پر ہے آمد سرورﷺ


محمد بلال تابش

No comments:

Post a Comment