عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مژہ پہ میم بناتے، ڈھلک کے بہتے ہوئے
حضور یاب رہے اشک، نعت کہتے ہوئے
حضورﷺ! قرب کا احساس اب تو ہونے لگا
درودﷺ پڑھتے، سلام علیک کہتے ہوئے
شہاﷺ! ہو قرب کا سائل دوامِ قرب طلب
مواجہہ کے قریں، ٹیس کہنہ سہتے ہوئے
نجانے کس کی رسائی ہے کس بلندی تک
حضورﷺ! آپ کے زیرِ قدوم رہتے ہوئے
بڑا شرف ہے مدینے میں نعت کہنا، عدیم
پہ حوصلہ نہ ہوا مجھ کو طیبہ رہتے ہوئے
عباس عدیم قریشی
No comments:
Post a Comment