Sunday, 29 September 2024

ہے نظر صرف ان کی رحمت پر

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے نظر صرف ان کی رحمت پر

ان کے فیض و کرم کی وسعت پر

جاں لٹاتے ہیں خسروانِ جہاں

ان کی ناموس ان کی عظمت پر

خاکِ طیبہ کو چومنے والے

ناز کرتے ہیں اپنی قسمت پر

میری بخشش کا ہو گیا ساماں

آلِ اطہر سے خاص نسبت پر

اپنا تو انحصار ہے سارا

حشر میں آقا کی شفاعت پر

نعت مجھ کو عطا ہوئی ہے زیب

رشک آتا ہے اس سعادت پر


عروج زیب

No comments:

Post a Comment