Saturday, 21 September 2024

محمد کی نعت و ثنا لکھ رہا ہوں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


محمدﷺ کی نعت و ثناء لکھ رہا ہوں

کہ بخشش کی میں اک دُعا لکھ رہا ہوں

ملے گا جو مانگوں گا مجھ کو یقیناً

درِ مصطفیٰﷺ کا گدا لکھ رہا ہوں

زمانہ پکارے امینؐ و صادقﷺ

زمانے کی یہ میں نوا لکھ رہا ہوں

اگر جان عشق نبیﷺ میں فدا ہو

اسی میں ہے میری بقاء لکھ رہا ہوں

وہؐ محشر میں اپنی کریں گے شفاعت

میں اپنا انہیںﷺ آسرا لکھ رہا ہوں

خدا نے ہمیں جو بنایا مسلماں

محبت کا اس کو صِلہ لکھ رہا ہوں

بنایا انہیں رحمتِ دو جہاں ہے

تبھی ان کو رتبہ بڑا لکھ رہا ہوں

وہ دشمن کو دیتے تھے ساغر دعائیں

انہیں رحمتِ دو سرا لکھ رہا ہوں


عبدالمجید ساغر

No comments:

Post a Comment