Monday 21 August 2023

سبز گنبد پہ نظر شوق سے ڈالی میں نے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سبز گنبد پہ نظر شوق سے ڈالی میں نے

اپنی سوئی ہوئی تقدیر جگا لی میں نے

دل کی آواز پہ لبیک کہا، آنکھوں میں

خاک طیبہ کی سرِ راہ لگا لی میں نے

عکس ہے گنبدِ خضرٰی کا نگاہوں میں ابھی

تشنگی کچھ تو نگاہوں کی بجھا لی میں نے

دل کو سکون روح کو بالیدگی ملی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل کو سکون روح کو بالیدگی ملی

ذکرِ محمدیﷺ سے نئی زندگی ملی

کلیوں نے تِرا نام ہی چُپکے سے لیا تھا

پھولوں کو اک مہکتی ہوئی تازگی ملی

لولاک لما خلق، کی تنویر ہیں تارے

تیرے ظہور سے جنہیں تابندگی ملی

آئے ہیں جب وہ منبر و محراب سامنے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آئے ہیں جب وہ منبر و محراب سامنے

تسکیں کے کھل گئے ہیں کئی باب سامنے

کیوں جگمگا اُٹھے نہ شبِ تارِ زندگی

جب ہو رُخِ رسولﷺ کا مہتاب سامنے

پایا ہے لطفِ سرورِ عالمؐ کو چارہ ساز

جب ہو نہ کوئی صورتِ اسباب سامنے

خاک جب اس پیکر نوری کا مدفن ہو گئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خاک جب اس پیکرِ نوریؐ کا مدفن ہو گئی

ساری دنیا کی زمیں اندر سے روشن ہوگئی

وقت نے جب آپؐ کی سیرت کو لکھا حرف حرف

اک نئی تہذیبِ انسانی مدوِن ہو گئی

آپؐ کی رحمت نے بدلا تند خوؤں کا مزاج

برقِ سوزاں خود نگہبانِ نشیمن ہو گئی

دل ہوا روشن محمدؐ کا سراپا دیکھ کر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل ہوا روشن محمدﷺ کا سراپا دیکھ کر

ہو گئیں پُر نُور آنکھیں اُن کا جلوہ دیکھ کر

دنگ ہے دنیا، عقیدت کا یہ نقشا دیکھ کر

سجدہ کرتی ہے جبیں نقشِ کفِ پا دیکھ کر

شانِ محبوبِ خدا کا غیر ممکن ہے جواب

کہہ اٹھا سارا زمانہ، ساری دنیا، دیکھ کر

ہم اس کے سامنے حسن و جمال کیا رکھتے

 ہم اس کے سامنے حسن و جمال کیا رکھتے

جو بے مثال ہے اس کی مثال کیا رکھتے

جو بے وفائی کو اپنا ہنر سمجھتا ہے

ہم اس کے آگے وفا کا سوال کیا رکھتے

ہمارا دل کسی جاگیر سے نہیں ارزاں

ہم اس کے سامنے مال و منال کیا رکھتے

میں تم سے محبت کرتا ہوں

 اداس چہرے


میں تم سے محبت کرتا ہوں

جب تم روتی ہو

میں محبت کرتا ہوں

 تمہارے دھندلائے ہوئے اداس چہرے سے

اداسی ہم دونوں کو پگھلا دیتی ہے

دو عشق تھے میرے دونوں میں مسئلہ نکلا

 دو عشق تھے میرے دونوں میں مسئلہ نکلا

کتابیں بے زبان نكلیں محبوب بے وفا نکلا

صاحبِ عقل اتفاق سمجھے اہلِ دِل کرامت

گزرا تھا جہاں سے دیوانہ وہیں سے راستہ نکلا

بے کار ہی گئی مجھ پر طبیب کی مشقت بھی

زخم تھے گہرے نکلے درد تھا لا دوا نکلا

جب کہ تم موجود ہو مجھ میں

 میرے بغیر

 

جب کہ تم موجود ہو مجھ میں

تو یہ خیال کہ میں چھوڑ چکا ہوں تم کو

مشکل ہے اس بات پہ یقین کرنا

یہ بے چینی، ہونٹوں کی لرزش 

کپکپاہٹ یا جذبات کے مجروح

شہر انکار میں اقرار کے سکے کی کھنکتی رہی لذت جاناں

 شہر انکار میں اقرار کے سکے کی کھنکتی رہی لذت جاناں

رفتہ رفتہ ہوئی کافور وہ ہر بات پہ تکرار کی لذت جاناں

خوب روتا تھا وہ معصوم کبھی مان بھی جاتا تھا کھلونے لے کر

اس کو بہلانا تھا لازم کہ تھی بازار میں ہر رنگ کی راحت جاناں

کیا وہ تہذیب تھی خود دار جو مٹی میں پڑی یوں ہی تڑپتی ہی ملی

کیا بہ صد حسن طلب وقت کی دہلیز پہ بیٹھی ہے قیامت جاناں

Sunday 20 August 2023

تو اس نے کہا یہ جام دیکھ

 تو اس نے کہا یہ جام دیکھ


مئے ارغوان سے بھرا ہوا یہ جام دیکھ

یہ شام دیکھ! چمپئی کھلی کھلی

موتیے کے ہار میں چاندنی گندھی ہوئی

اور چاندنی بھی اس طرح گندھی ہوئی 

کہ بام پر ندی کوئی چڑھی ہوئی

ندی بھی گویا حلب کی مٹھاس میں رچی ہوئی

میں ہوں بجلی کے سرکٹ میں الجھا ہوا

شارٹ سرکٹ


میں ہوں بجلی کے سرکٹ میں اُلجھا ہوا 

چند سنجیدہ نقطوں کے محور میں گم

ہاتھ میں کچھ رزِسٹر کیپسٹر لیے 

ملٹی میٹر گلے میں پھنسائے ہوئے 

سوچتا ہوں کہ ان کو میں کیسے ملاؤں 

کہ سرکٹ مِرا دیر تک یوں چلے

ابھی تک ہے یہ راز سینہ بہ سینہ

 ابھی تک ہے یہ راز سینہ بہ سینہ

محبت میں مرنا ہے مشکل، کہ جینا

اگر ہو نہ آہوں سے آباد سینہ

خِرد بے سلیقہ، جنوں بے قرینہ

وہی عظمتِ زندگی سے ہے واقف

کہ طوفاں سے گزرا ہے جن کا سفینہ

خواب آنکھوں سے جو ترتیل ہوا کرتے ہیں

 خواب آنکھوں سے جو ترتیل ہوا کرتے ہیں

اک صحیفے کی وہ تمثیل ہوا کرتے ہیں

گاؤں مدغم ہوں جو شہروں میں تو میٹھے چشمے

ایک دن زہر میں تبدیل ہوا کرتے ہیں

بعض اوقات مسافر کو شبِ ظلمت میں

راہ کے جگنو بھی قندیل ہوا کرتے ہیں

کعبۂ دل تمہی تو ہو قبلۂ جاں تم ہی تو ہو

 کعبۂ دل تمہی تو ہو قبلۂ جاں تم ہی تو ہو

تم پہ نثار جان و دل جان جہاں تم ہی تو ہو

تم سے ہے میری زندگی تم سے ہے میری بندگی

مجھ کو جہاں سے کیا غرض میرا جہاں تم ہی تو ہو

میرا نمود تم سے ہے، میرا وجود تم سے ہے

غیب و شہود تم سے ہے میں ہوں کہاں تم ہی تو ہو

پھول جو تیرے لیے ہم نے دھرے ہیں اب تک

 پھول جو تیرے لیے ہم نے دھرے ہیں اب تک

سوکھ جانے پہ بھی خوشبو سے بھرے ہیں اب تک

آتشیں آنکھوں سے حیرت کا دھواں اٹھتا ہے

جڑ توانا ہے، مِرے پات ہرے ہیں اب تک

جھیل سی آنکھوں میں کِھل پایا نہیں کوئی کنول

رونقِ دِید سے ہم لوگ پرے ہیں اب تک

Saturday 19 August 2023

سیف الملوک سے شہزادے تو خوش قسمت تھا

 سیف الملوک سے

شہزادے

تُو خوش قسمت تھا

جس خواب کی اُنگلی تھامے

تُو رستم و کئے کی مٹی سے

سرکش دریاؤں تنگ نکیلی گھاٹیوں، سخت چٹانوں سے ہوتا ہوا

ان کی کیا قدر جن کی زبانیں بند ہیں

 ان کی کیا قدر جن کی زبانیں بند ہیں (آخری بند)


بحرِ اوقیانوس سے بحیرہ عرب اور خلیج تک پھیلے ہوئے بچو

تم گندم کی بالیوں کی طرح ہماری امید ہو

تم ہی وہ نسل ہو

جو زنجیریں توڑے گی

جو ہمارے سروں کی افیون تلف کرے گی

وہ میرے سنسار میں بہتی ہوئی ایک اکیلی ندی ہے

 وہ

وہ تو میری ادھیڑ عمر شاخوں کے خوفناک اندھیروں کے درمیان

ایک ناجائز خواب کا بے بنیاد گھونسلہ ہے

میری درویشانہ پیشانی پر رقاصہ کے پاؤں کے نکتے جیسا ایک نقش ہے

وہ ایک سلگتا ہوا چاند ہے میری انجام سے محروم جامنی رات کا

وہ میرے ادھیڑ عمر سینے میں

چھپ چھپ کر مہکتی غیر مہذب کثیف آگ ہے

گر تم مجھے بھولنا چاہو

 گر تم مجھے بھولنا چاہو

 

میری ایک بات، سنو

خزاں کے موسم میں

کھڑکی سے ذرا پرے

سرخ ہوتے ہوئے پتوں پر

شفاف چاند کی زرد روشنی

کو چھونے کی کوشش کچھ یوں ہے

نہ زیادہ اور نہ کم میں ایک عورت ہوں

 نہ زیادہ اور نہ کم 


میں ایک عورت ہوں نہ زیادہ اور نہ کم

میں اپنی زندگی جیتی ہوں، جیسی کہ وہ ہے

میں اپنے بدن کے لیے اپنا اون خود کاتتی ہوں، تاگہ بہ تاگہ

کسی داستان ہومر کی تکمیل کے لیے نہیں 

نہ اس کے سورج کے لیے

میں اپنی زندگی جیتی ہوں 

میں دل ہر اک پر نثار کرتی تو ایک دنیا پڑی ہوئی تھی

 میں دل ہر اک پر نثار کرتی تو ایک دنیا پڑی ہوئی تھی 

وفا کا میں کاروبار کرتی تو ایک دنیا پڑی تھی 

بھرے ہوئے اس جہان سے میں بچا کے دامن گزر رہی ہوں 

کسی سے میں آنکھیں چار کرتی تو ایک دنیا پڑی ہوئی تھی 

تمہی محبت کی ابتدا ہو تمہی محبت کی انتہا ہو 

میں عشق جو بار بار کرتی تو ایک دنیا پڑی ہوئی تھی 

یہ زندگی کے ماہ و سال حال میں گزر گئے

 یہ زندگی کے ماہ و سال، حال  میں گزر گئے

جو حال میں نہیں تھے، وہ زوال میں گزر گئے

جو خار تھے وہ پھول ہیں جو خواب تھے وہ دھول ہیں

جلال میں گزر گئے، جمال میں گزر گئے

نگاہ کی کجی تھی، اور دماغ کا فتور تھا

جو دیکھنےمیں پست تھے کمال میں گزر گئے

ساری عمر کی ہمدم ہے شاداب رتوں کی یاد

 ساری عمر کی ہمدم ہے شاداب رُتوں کی یاد

برسوں کے بے رحم سفر میں کچھ لمحوں کی یاد

کیسا زادِ راہ مسافر لے کے گیا ہے ساتھ

اک کھڑکی سے جھانکنے والی دو آنکھوں کی یاد

جیون کی اندھیر مسافت میں دَم ساز رفیق

ان ہونٹوں سے صادر ہوتی کچھ کرنوں کی یاد

نیند کی آغوش میں چھپ کر سمٹنا خواب سا

 نیند کی آغوش میں چھپ کر سمٹنا خواب سا

اور باہوں میں کسی کا وہ مچلنا خواب سا

جب دہلتی دھوپ میں جلنے لگا سایہ مِرا

چھاؤں میں آنچل کے لے کر، تیرا چلنا خواب سا

ظلمتوں سے ہو چلی تھی جب شناسائی مِری

روشنی کی اک کرن کا پھر تڑپنا خواب سا

آج بھی تشنہ لبی تشنہ لبی ہے اے دوست

 آج بھی تشنہ لبی تشنہ لبی ہے اے دوست

کیا نہ چھلکے گی جو آنکھوں میں بھری ہے اے دوست

جو کمی پہلے تھی وہ پھر بھی کمی ہے اے دوست

یہ جو تھوڑی سی ہنسی زیر لبی ہے اے دوست

آپ کو دیکھ مِرے ذوقِ فنا کو بھی دیکھ

یہ تِری شیشہ گری درد سری ہے اے دوست

Friday 18 August 2023

بہت سے زخم جن کو مستقل مہمان رکھا ہے

 بہت سے زخم جن کو مستقل مہمان رکھا ہے

بدن کی قید میں کچھ درد کا سامان رکھا ہے

کبھی لگتا ہے کہ میں آسمان کو چُھو کے آئی ہوں

کبھی لگتا ہے رستے میں کوئی طوفان رکھا ہے

ہر اک لمحہ گماں کی دسترس میں کیا بتائیں ہم

کہاں اُمید رکھی ہے، کہاں ایمان رکھا ہے

کھلے سمندر کی اور کب سے

 خواب زادی


کُھلے سمندر کی اور کب سے

یہ عقبی کھڑکی کُھلی ہوئی ہے

نگاہ کی حد سے پرے تک 

یہ جھلملاتا سا نیلگوئی حسیں سمندر بِچھا ہوا ہے

کبھی کبھی کوئی کشتی یاں سے گزرتی ہے تو 

ہم تمہیں کہیں بھی مل سکتے ہیں

 ہم تمہیں کہیں بھی مل سکتے ہیں

ان گھروں میں جنہیں ہم 

دفتروں سے لوٹنے کے لیے کرائے پر لیتے ہیں

یا ان دفتروں میں جہاں ہم 

گھروں کا کرایہ دینے کے لیے نوکری کرتے ہیں

ان گاڑیوں میں جو ہمیں صبح گھر سے دفتر لے جانے کے لیے 

میں بارانی رقبہ ہوں بارہ مہینے مرے خشک ہونٹوں پہ

 نمو کی لگن میں

 

میں بارانی رقبہ ہوں

بارہ مہینے مِرے خُشک ہونٹوں پہ 

اُڑتے ہوئے بادلوں کے بُلاروں سے اُٹھتی ہوئی دُھول 

کا رقص ہے

دائیں بائیں دھڑکتی ہوئی چھاؤں میں

آنے والے دنوں کی ٹھٹھرتی ہوئی دُھوپ کا عکس ہے

ٹھکرائی یہ کہ کر اس نے محبت سانولے رنگ کی

 ٹُھکرائی یہ کہ کر اس نے محبت سانولے رنگ کی

میں دیوی حُسن کی، تُو مُورت سانولے رنگ کی

اُس کے جیسے حسین نے جب دھوکہ دیا اُسے

بتاتا رہتا ہے اب دُنیا کو قیمت سانولے رنگ کی

سانولے کو جو آیا پسند نہیں تھا سانولے رنگ کا

حسین کبھی بنتے نہیں قسمت سانولے رنگ کی

Thursday 17 August 2023

بجھتی ہوئی سرد شام آخری دن کا ڈوبتا سورج

 بجھتی ہوئی سرد شام

آخری دن کا ڈوبتا سورج

تیری چوکھٹ پہ سجدہ ریز

اپنی کرنوں کے خالی کشکول الٹ کر

تھکی ہوئی یخ بستہ نگاہوں سے

میری دنیا کی تاریک راہداریوں میں

کبھی رستے کو روتے ہیں کبھی مشکل کو روتے ہیں

 کبھی رستے کو روتے ہیں کبھی مشکل کو روتے ہیں

جو ناکام سفر ہوتے ہیں وہ منزل کو روتے ہیں

ذرا انداز تو دیکھے کوئی ان دل فگاروں کا

پلٹتے ہیں ورق ماضی کا مستقبل کو روتے ہیں

خدایا! کس قدر نادان ہیں یہ کشتیاں والے

سمندر پر نظر رکھتے ہیں اور ساحل کو روتے ہیں

ادق یہ بات سہی پھر بھی کر دکھائیں گے

 ادق یہ بات سہی پھر بھی کر دکھائیں گے

بلندیوں پہ پہنچ کر تجھے بلائیں گے

مجھے وہ وقت وہ لمحات یاد آئیں گے

یہ ننھے لان میں جب تتلیاں اڑائیں گے

کیا ہے عہد اکیلے رہیں گے ہم دائم

بھری رہے تِری دنیا میں ہم نہ آئیں گے

حسن مختار سہی عشق بھی مجبور نہیں

 حُسن مختار سہی عشق بھی مجبور نہیں

یہ جفاؤں پہ جفا اب مجھے منظور نہیں

زُلف زنجیر سہی دل بھی گرفتار مگر

میں تِرے حلقۂ آداب کا محصور نہیں

دل کا سودا ہے جو پٹ جائے تو بہتر ورنہ

میں بھی مجبور نہیں آپ بھی مجبور نہیں

ترے درختوں کی ٹہنیوں پر بہار اترے

 تِرے درختوں کی ٹہنیوں پر بہار اترے

تِری گزرگاہیں نیک راہوں کی منزلیں ہوں

مِرا زمانہ نئے نئے موسموں کی خوشبو

تِرے شب و روز کی مہک ہو

زمین پر جب بھی رات پھیلے

کرن جو ظلمت کو روشنی دے تِری کرن ہو

یونہی چلتے چلتے ایک خیال ستاتا ہے

 سردیوں کی خنکی بھری ہوا میں

یونہی چلتے چلتے

ایک خیال ستاتا ہے

دل میں میرے

یونہی چلتے چلتے

ایک خیال سا آتا ہے

اسی لیے تو خیالوں سے باندھ رکھے ہیں

اسی لیے تو خیالوں سے باندھ رکھے ہیں 

یہ خواب آنکھ سے بینائی چھین لیتے ہیں

میں عام فہم سی باتیں بتانے آیا ہوں 

کہ میرے پاس نہ غزلیں ہیں نہ قصیدے ہیں

ہمیں کسی کی محبت پہ کیا یقین رہے 

ہمارے ساتھ فقط سازشیں ہیں، دھوکے ہیں

دل یادوں کا محل بنا ہے دیوار و در روتے ہیں

دل یادوں کا محل بنا ہے دیوار و در روتے ہیں

شام ڈھلے اسلاف کے سائے سینے لگ کر روتے ہیں

آبلہ پائی دیکھنے والو! کیا ہو گا احساس تمہیں

مس ہوتے ہیں جب چھالوں سے راہ کے کنکر روتے ہیں

بیتابی کیا شئے ہوتی ہے رات میں آ کر دیکھو تو

گھر کے اندر رونے والے گھر کے باہر روتے ہیں

Wednesday 16 August 2023

بھول چکا ہوں برا ہے کیا اور اچھا کیا

بُھول چُکا ہُوں بُرا ہے کیا اور اچھا کیا

غور سے دیکھو، میرا چہرہ بدلا کیا؟

لکھتے رہتے ہو برگد، پیپل، نظمیں

یاد ہے تم کو اب تک گاؤں کا رستہ کیا؟

یہ تو ہے اس دور کی انسانی فطرت

باہر سے کیا ہے، اندر سے نکلا کیا

تو وہاں کیسی ہے مجھ کو کیا بتائے گا جہاں

 اک سمندر درمیاں ہے، اک سمندر درمیاں


تُو وہاں کیسی ہے مجھ کو، کیا بتائے گا جہاں 

کیسے تیری یاد پھیلی، ہر گلی اور ہر مکاں 

چاہتا ہوں پُھول بھِیجوں، پر تجھے کیسے وہاں 

اک سمندر درمیاں ہے، اک سمندر درمیاں 


غم کے بادل آ گئے ہیں، اب بھلا کیسے چھٹیں 

اک بری یاد کی برسی

 اک بری یاد کی برسی 

جیسے گم گشتہ راستے کا سفر

جیسے تازہ ہوا ہو کوئی پھر زخم

جیسے بِن لکھی ہوئی اک ادھوری نظم

جیسے ان دیکھا اک قاتل سا پل  

جیسے الجھا ہوا سوچ کا اک سرا

دل ایک شفا خانہ ہے تم آؤ یہاں پر

 دل ایک شفا خانہ ہے تم آؤ یہاں پر

بھر جاتے ہیں عُشاق کے سب گھاؤ یہاں پر

پانی سے لبا لب ہے تِری چشمِ تمنا

اور ڈوبنے والی ہے میری ناؤ یہاں پر

میں دل میں لیے پھرتا ہوں بوسے کی تمنا

اے کاش کہ لگ جائے مِرا داؤ یہاں پر

لقمہ ذرا حرام کا ٹھونسا نہ پیٹ میں

 لقمہ ذرا حرام کا ٹھونسا نہ پیٹ میں

اس نے ہوس تو ڈالنی چاہی پلیٹ میں

اس کے لبوں کا میٹھا مِرے منہ میں بھر گیا

اتنی نہیں مٹھاس ملی چاکلیٹ میں

میں آگ ہوں جو مجھ کو سمجھتا ہے آبِجو

آئے گا ایک روز وہ میری لپیٹ میں

تم مجھے حیران کر دیتی ہو

 تم مجھے حیران کر دیتی ہو


تم مجھے حیران کر دیتی ہو

کسی بچے کے کھلونے کی طرح

میں مہذب محسوس کرتا ہوں

جب تم سے پیار کرتا ہوں

تم سے پہلے وقت کا وجود ہی نہیں تھا

تمہارے بعد ریزہ ریزہ ہوجائے گا

سب دلیلیں فلسفے مسترد اس کی سلطان بھوک ہے

 پیٹ اور تہذیب

سب دلیلیں فلسفے مسترد

اس کی سلطان بھوک ہے

نہیں مانتا کسی تہذیب کو

پیٹ کا ایمان بھوک ہے

بھوک کا تہذیب پر اس لیے ایمان نہیں ہوتا

یہ جو کام رہ گئے ہیں انہیں رکھ کے جا رہی ہوں

 یہ جو کام رہ گئے ہیں انہیں رکھ کے جا رہی ہوں

مِری زندگی میں تجھ سے بہت تھک کے جا رہی ہوں

یہی درد کے بسیرے،۔ یہی ہجر کے اندھیرے

یہ جو سسکیاں ہیں ساری، میں تھپک کے جا رہی ہوں

فقط ایک سانس مہلت،۔ مگر امتحان اتنے

یہ جو تلخیاں تھیں تیری، انہیں چکھ کے جا رہی ہوں

مری حیات ہے بس رات کے اندھیرے تک

 مِری حیات ہے بس رات کے اندھیرے تک

مجھے ہوا سے بچائے رکھو سویرے تک

دکانِ دل میں نوادر سجے ہوئے ہیں مگر

یہ وہ جگہ ہے کہ آتے نہیں لُٹیرے تک

مجھے قبول ہیں یہ گردشیں تہِ دل سے

رہیں جو صرف تِرے بازوؤں کے گھیرے تک

اماں مانگو نہ ان سے جاں فگاراں ہم نہ کہتے تھے

 اماں مانگو نہ ان سے جاں فگاراں، ہم نہ کہتے تھے

غنیمِ شہر ہیں چابک سواراں، ہم نہ کہتے تھے

خِزاں نے تو فقط ملبوس چِھینے تھے درختوں سے

صلیبیں بھی تراشے گی بہاراں ہم نہ کہتے تھے

ترس جائے گی ہم سے بے نواؤں کو تِری گلیاں

ہمارے بعد اے شہرِ نگاراں! ہم نہ کہتے تھے

وقت حیران نگاہوں سے مجھے دیکھتا ہے

 وقت کی بات


وقت حیران نگاہوں سے مجھے دیکھتا ہے

دیکھ کر حال کو شاید اسے ماضی کا خیال آتا ہے

وقت جب بھی کسی زرتاب و حسیں ماضی کے گہنائے ہوئے

حال سے دو چار ہوا کانپ اٹھا

اس کو معلوم نہیں ہے ماضی

کسی کا نام لو بے نام افسانے بہت سے ہیں

 کسی کا نام لو بے نام افسانے بہت سے ہیں

نہ جانے کس کو تم کہتے ہو دیوانے بہت سے ہیں

جفاؤں کے گلے تم سے خدا جانے بہت سے ہیں

مگر محشر کا دن ہے اپنے بیگانے بہت سے ہیں

بنائے دے رہی ہیں اجنبی ناداریاں مجھ کو

تِری محفل میں ورنہ جانے پہچانے بہت سے ہیں

دھوپ سات رنگوں میں پھیلتی ہے آنکھوں پر

دُھوپ سات رنگوں میں پھیلتی ہے آنکھوں پر

برف جب پگھلتی ہے اس کی نرم پلکوں پر

پھر بہار کے ساتھی آ گئے ٹھکانوں پر

سُرخ سُرخ گھر نکلے سبز سبز شاخوں پر

جسم و جاں سے اُترے گی گرد پچھلے موسم کی

دھو رہی ہیں سب چڑیاں اپنے پنکھ چشموں پر

ستارے بانٹتا ہے وہ ضیا تقسیم کرتا ہے

 ستارے بانٹتا ہے وہ ضیا تقسیم کرتا ہے

سنا ہے حبس موسم میں ہوا تقسیم کرتا ہے

اسی کی اپنی بیٹی کی ہتھیلی خشک رہتی ہے

جو بوڑھا دھوپ میں دن بھر حنا تقسیم کرتا ہے

اسے روکو کہ باز آئے سراسر ہے یہ پاگل پن

جو بہروں کے محلوں میں صدا تقسیم کرتا ہے

بھلا دئیے جاؤ گے تم جیسے

 بُھلا دئیے جاؤ گے تم


بُھلا دئیے جاؤ گے تم

جیسے 

کبھی گزرے ہوئے زمانے میں

تم تھے ہی نہیں

بُھلا دئیے جاؤ گے تم

جیسے کوئی پرندہ 

Tuesday 15 August 2023

لفظ نے لہو میں جنم لیا تھا

 لفظ

 

لفظ نے لہو میں جنم لیا تھا 

سیاہ جسم میں دھڑکتے ہوئے پرورش پائی تھی 

اور لبوں اور منہ میں سے پرواز کر گیا تھا 

بہت دور پھر، بہت قریب

یہ مہاجر نسلوں اور مردہ اجداد سے آیا تھا

رخ سے خورشید کے بادل جو سرک جاتا ہے

 رخ سے خورشید کے بادل جو سرک جاتا ہے

رنگ و انوار سے ہر ذرہ چمک جاتا ہے

اس قدر زور سے کیوں بھاگ رہے ہو لوگو

وقت سے تیز جو چلتا ہے وہ تھک جاتا ہے

رنگ و نکہت میں اگر ڈوبا ہوا ہو پیکر

ایک ہی پھول سے گلزار مہک جاتا ہے

گرمئی حیات کی حقیقت

 گرمئی حیات کی حقیقت


چونکہ کوڈ سب گڈ مڈ ہو گئے ہیں

اور حقیقی سوچ کی جگہ

ظاہری نام و نمود نے لے لی ہے

چونکہ ہم

کبھی نہ لکھی جانے والی تاریخ

کے ہیرو پیدا کر رہے ہیں

جو نقش تھے پامال بنائے میں نے

 جو نقش تھے پامال بنائے میں نے

پھر الجھے ہوئے بال بنائے میں نے

تخلیق کے کرب کی جو کھینچی تصویر

پھر اپنے خد و خال بنائے میں نے

پھر کیا کیا کچھ شیخ جو آئے میں نے

خیمے کے وہ باہر ہی بٹھائے میں نے

میں تو کیا نام نہ باقی مرا آئندہ رہے

 نغمۂ یومِ آزادی


میں تو کیا نام نہ باقی مِرا آئندہ رہے​

تُو مِری جان مگر زندہ و پائندہ رہے​

تیری ٹھوڑی پہ یہ تارا، تِرے ماتھے پہ یہ چاند​

تا قیامت یونہی رخشندہ و تابندہ رہے​

حق ادا کر گئے جینے کا حقیقت میں وہی​

ایک دن تجھ پہ جو مرنے کے لیے زندہ رہے

نہیں ہے دوسرا کوئی ہمارا یا علی مولا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نہیں ہے دوسرا کوئی ہمارا یا علی مولا

ہے بس اک آپ ہی کا تو سہارا یا علی مولا

ہیں ان کی ذات میں پنہاں سرور و وجد کے عالم

لگا کے دیکھ لو تم بھی یہ نعرہ یا علی مولا

جہاں مشکل پڑی کوئی تو میں چپ سادھ کر بیٹھا

پھر اس کے بعد دل چیخا ، پکارا یا علی مولا

پہنی ہیں چوڑیاں بچپن سے اب آہنی کنگن پہنوں گی

 میں سونی کلائی میں گہنے رہنا ہے سہاگن پہنوں گی

پہنی ہیں چوڑیاں بچپن سے، اب آہنی کنگن پہنوں گی

انصاف چڑھا ہے سُولی پر، کس در پہ دُہائی دیں جا کر

فریاد لکھی آئے گی نظر، میں وہ پیراہن پہنوں گی

یہ نیکلس ہار کا موسم تو مِرے جیون میں اب آیا ہے

تم لا کر دے دو طوق مجھے، ہے سُونی گردن پہنوں گی

میں تری سالگرہ پر اے دوست یہ بتا کون سا تحفہ بھیجوں

 سالگرہ کا تحفہ


میں تِری سالگرہ پر اے دوست

یہ بتا کون سا تحفہ بھیجوں

میری خواہش تو یہی ہے کہ تِری دعوت پر

سر کے بل چل کے میں خود جاؤں جنم دن پہ تِرے

ایک دلہن کی طرح تجھ کو سجانے کے لیے

تیری خوابیدہ امنگوں کو جگانے کے لیے

Monday 14 August 2023

تجھ سے جب تک اس طرح اپنی شناسائی نہ تھی

 تجھ سے جب تک اس طرح اپنی شناسائی نہ تھی

اپنے گھر جیسی تو صحرا میں بھی تنہائی نہ تھی 

اب تو رشک آتا ہے خود اپنے ہی جملوں پر ہمیں

اس سے پہلے تھی مگر یہ شانِ گویائی نہ تھی 

اب مجھے کیوں اپنے مستقبل کا آتا ہے خیال

آج تک شاید مِرے ہمراہ دانائی نہ تھی 

اب اس کو سوچ کے ہی دل اچھل اچھل رہا ہے

 اب اس کو سوچ کے ہی دل اچھل اچھل رہا ہے

کتابِ روح میں جو صورتِ غزل رہا ہے

ملیں گی صحرا سے اک روز باقیات مِری

کہ رفتہ رفتہ سمندر جگہ بدل رہا ہے

یہ ایک رمز نہیں ہے شعوری کوشش ہے

کہ پست ہونا مِری رفعتوں میں ڈھل رہا ہے

جب سے تیرا نام میری نظم کا مطلع بنا

 جب سے تیرا نام میری نظم کا مطلع بنا

تب سے میرا نام ہے ہر شعر کا مقطع بنا

میں خیالوں کے سمندر میں یونہی ڈوبا رہا

لب پہ جب بھی نام آیا، اک نیا مصرع بنا

ہیں بچھے کانٹے تحفظ کو تمہارے چار سُو

مل سکیں دل کھول کر ایسا کوئی موقع بنا

جو عزم و ہمت کی داستاں تھی وہ میری ماں تھی

 ماں کے لیے ہدیۂ عقیدت


جو عزم و ہمت کی داستاں تھی وہ میری ماں تھی

جو نرم دل تھی جو سخت جاں تھی وہ میری ماں تھی

وہ میرے چہرے کی ہر اُداسی کو بھانپ لیتی

جو میری ہستی کی رازداں تھی وہ میری ماں تھی

میں جل رہا ہوں غموں کے صحرا میں دُھوپ اندر

جو ابرِ رحمت تھی درمیاں تھی وہ میری ماں تھی

غم کی فصلیں اگ جاتی ہیں کاٹیں گے ہم خوشیاں کیسے

 غم کی فصلیں اُگ جاتی ہیں کاٹیں گے ہم خوشیاں کیسے

اُجیارے کو ڈس جاتی ہیں مایوسی کی رتیاں کیسے

ہر اک چڑیا اُڑ جائے گی گھر کے پھیلے آنگن سے

تنہائی کے ڈیروں میں ہم ڈھونڈیں گے وہ سکھیاں کیسے

دن ڈھلنے کے سارے موسم آنکھ میں پنہاں رہتے ہیں

بیٹھ کے خالی دروازے پر یاد کروں وہ گلیاں کیسے

میں ایک شفاف آئینہ ہوں

 میں ایک شفاف آئینہ ہوں

کہ جس سے ٹکرا کے ساری کرنیں پلٹ رہی ہیں

تمام رنگوں کی اصلیت کا گواہ ہوں میں

کہ ہر حقیقت

مِری نگاہوں سے معتبر ہے

مگر وہ چہرہ

زمیں سرک گئی کہ سر سے آسمان اٹھ گیا

 ضیاء محی الدین کے ساتھ اِک جہان اُٹھ گیا


زمیں سرک گئی کہ سر سے آسمان اُٹھ گیا

ضیاء محی الدیں کے ساتھ اک جہان اٹھ گیا

دیا تھا جو انہوں نے، وہ قلم تو میرے پاس ہے

ہے دُکھ کہ حُرمتِ قلم کا پاسبان اٹھ گیا

اسی کے دم قدم سے تھی بہارِ بزمِ فکر و فن

وہ لے اپنے ساتھ سارا گلستان اٹھ گیا

جاں محمد کے گھرانے پہ لٹائے ہوئے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جاں محمدﷺ کے گھرانے پہ لٹائے ہوئے ہیں

ہم درِ پنجتن پہ سر کو جھکائے ہوئے ہیں

نوکِ نیزہ پہ کٹے سر سے پڑھیں ہیں قرآں

کیا حسینؑ ابنِ علیؑ وجد میں آئے ہوئے ہیں

جلنے والوں کے لیے اتنا ہی کافی ہو گا

دو ہیں کاندھوں پہ تو دو گود اٹھائے ہوئے ہیں

آنچ ہم آنے کبھی دیں گے نہ پاکستان پر

 ​آنچ ہم آنے کبھی دیں گے نہ پاکستان پر


پی رہے تھے حق کے متوالے شہادت کے سبو

راہِ حق میں جان دے کر ہو رہے تھے سرخرو

سر زمینِ پاک  کے جانباز، حق کے پاسباں

پڑھ رہے تھے کلمۂ حق خون سے کر کے وضو


حق کی خاطر کھیل جائیں گے ہم اپنی جان پر

Sunday 13 August 2023

اے وطن تو سلامت رہے قیامت تک

 وطن کے لیے دعائیہ نظم

اے وطن تُو سلامت رہے قیامت تک


اے خدا بے اثر ہے ہر فریاد

میری ملت کو حُبِ ملت دے

یا یہ گویائی چِھین لے مجھ سے

یا میری قوم کو سماعت دے


تعصب کے لبادے اس طرح سے

ہمارا وطن ہے ہمارا وطن

 اقتباس از ترانۂ وطن


ہمارا وطن ہے ہمارا وطن

زمانے کی آنکھوں کا تارا وطن

ہمیں ساری دنیا سے پیا را وطن

تو غیروں کے پھندے سے آزاد ہو

پشیمان باہر کا صیاد ہو

دکھا دے یہ دلکش نظارا وطن

زندہ باد اے وطن زندہ باد اے وطن

 ملی ترانہ میرے وطن


جانِ فردوس ہیں تیرے کوہ و دمن 

زندہ باد اے وطن، زندہ باد اے وطن

تُجھ پہ صدقے ہے تن تُجھ پہ قُرباں ہے مَن 

زندہ باد اے وطن، زندہ باد اے وطن


تیرے دریاؤں میں ہیں سفینے رواں 

اے مقامِ جہانگیر و نُورجہاں

اے نگار وطن تو سلامت رہے

 ملی نغمہ؛ اے نگارِ وطن تو سلامت رہے


اے نگارِ وطن تُو سلامت رہے

مانگ تیری ستاروں سے بھر دیں گے ہم 

تُو سلامت رہے


سبز پرچم تیرا، چاند تارے تیرے

تیری بزمِ نگاری کے عنوان ہیں

تیری گلیاں، تیرے شہر، تیرے چمن

تیرے ہونٹوں کی جُنبش پہ قُربان ہیں

جب تجھے روشنی کی ضرورت پڑی

اپنی محفل کے شمس و قمر دیں گے ہم

تُو سلامت رہے


ہو سکی تیرے رُخ پہ نہ قُرباں اگر

ائر کس کام آئے گی یہ زندگی

اپنے خوں سے بڑھاتے رہیں گے سدا

تیرے گُل رنگ چہرے کی تابندگی

جب بھی تیری نظر کا اشارہ مِلا

تحفۂ نفسِ جاں پیش کر دیں گے ہم

تو سلامت رہے

اے نگارِ وطن تُو سلامت رہے


شاعر لکھنوی

خدا کی خاص رحمت ہے یہ پاکستان مت بھولو

 ملی نغمہ: وہ دن


بہتر سال پہلے ایک دن ایسا بھی آیا تھا

جب اک سورج نکلنے پر

چمکتی دھوپ پھیلی تھی تو منظر جگمگایا تھا

اگرچہ میں نے وہ منظر بہ چشمِ خود نہیں دیکھا

مگر جب یاد کرتا ہوں تو سانسیں گنگناتی ہیں

کئی صدیوں سے صحرا میں بکھرتی ریت کی صورت

وطن کے لیے نظم لکھنے سے پہلے

 وطن کے لیے


وطن کے لیے نظم لکھنے سے پہلے

قلم، حرف کی بارگہ میں

بہت شرمسار و زبوں ہے

قلم سر نگوں ہے

قلم کیسے لکھے

وطن! تُو مِری ماں کا آنچل جو ہوتا

خوشبودار ہے مٹی میرے چمن کی

 خوشبودار ہے مٹی میرے چمن کی

ہوا میں پیار ہے میرے وطن کی

میرے محافظ تو گہری نیند میں ہیں

سیاستدان کردار کی پستی پہ ہیں

جو جیت کہتے ہیں مال و زر کو

وہ بیچ دیتے ہیں اپنے ہی گھر کو

پاکستان ہمارا پاکستان ہمارا پاکستان ہمارا

 پاکستان کا ملی ترانہ


آزادی کی دھن میں کس نے آج ہمیں للکارا

خیبر کے گردوں پر چمکا ایک ہلا ل اک تارا

سبز ہلالی پرچم لے کر نکلا لشکر سارا

پربت کے سینے سے پھوٹا کیسا سرکش دھارا

سرمائے کا سوکھا جنگل اس میں سرخ شرارا

پاکستان ہمارا

یہ کھیت ہمارے ہیں یہ کھلیان ہمارے

 یہ کھیت ہمارے ہیں یہ کھلیان ہمارے


یہ کھیت ہمارے ہیں یہ کھلیان ہمارے

پُورے ہُوئے اِک عمر کے ارمان ہمارے


ہم وہ جو کڑی دھوپ میں جسموں کو جلائیں

ہم وہ ہیں کہ صحراؤں کو گلزار بنائیں

ہم اپنا لہو خاک کے تودوں کو پلائیں

اس پر بھی گھروندے رہے ویران ہمارے

سدا مہکتی رہے وہ مٹی اٹھا ہے جس سے خمیر اپنا

 ہر ایک ذرے کی دلکشی میں، دمک رہا ہے ضمیر اپنا

سدا مہکتی رہے وہ مٹی، اٹھا ہے جس سے خمیر اپنا

بنی ہوئی ہیں نشانِ منزل تمام تر اس کی شاہرائیں

جواب رکھتا نہیں جہاں میں، یہ خطۂ بے نظیر اپنا

مِرے بھٹکنے کا زندگی بھر، نہیں کوئی احتمال یارو

کہ میں نے اس دشت کی ہوا کو بنا لیا دستگیر اپنا

صبر آ گیا یہ کہہ کر دل سے غم وطن میں

 صبر آ گیا یہ کہہ کر دل سے غمِ وطن میں

سب پھول ہی نہیں کانٹے بھی تھے چمن میں

بلبل ہے گلستاں میں، پروانہ انجمن میں

سب اپنے اپنے گھر ہیں اک ہم نہیں وطن میں

صیاد باغباں کی ہم سے کبھی نہ کھٹکی

جیسے رہے قفس میں ویسے رہے چمن میں

وطن کی سر زمیں سے عشق و الفت ہم بھی رکھتے ہیں

 وطن کی سر زمیں سے عشق و الفت ہم بھی رکھتے ہیں

کھٹکتی جو رہے دل میں وہ حسرت ہم بھی رکھتے ہیں

ضرورت ہو تو مر مٹنے کی ہمت ہم بھی رکھتے ہیں

یہ جرأت، یہ شجاعت، یہ بسالت ہم بھی رکھتے ہیں

زمانے کو ہلا دینے کے دعوے باندھنے والو

زمانے کو ہلا دینے کی طاقت ہم بھی رکھتے ہیں

کیا کیا میں تیرے نام نگار وطن لکھوں

 کیا کیا میں تیرے نام نگارِ وطن لکھوں


رشکِ مہ و نجوم تیری ہر کرن لکھوں

گلپوش و گل بدوش کہ گل پیرہن لکھوں

گلشن لکھوں، بہار لکھوں، گل بدن لکھوں

جاناں لکھوں کہ جان لکھوں، جانٍ من لکھوں

کیا کیا میں تیرے نام نگارِ وطن لکھوں

ہم وطن یہ گلستاں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے

 ملی شاعری


ہم وطن یہ گلستاں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے

اس کا ہر سود و زیاں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے

قائد اعظم کی کہتے ہیں امانت ہم جسے

ورثہ یہ اے مہرباں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے

وقت کا ہے یہ تقاضا متحد ہو جائیں ہم

کب سے دشمن آسماں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے

میرے وطن کے رہنماؤ

 ملی ترانہ میرے وطن کے راہنماؤ


میرے وطن کے راہنماؤ
اِک ایسا آئین بناؤ
جس میں ہو صدیقؓ کی عظمت
جس میں ہو عثمانؓ کی عقیدت
جس میں ہو فاروقؓ کی جرئات
جس میں ہو حیدرؓ کی شجاعت
مِٹ جائیں ظلمات کے گھاؤ
اِک ایسا آئین بناؤ

مل جل کے بڑھاؤ شان وطن تعمیر کرو ایوان وطن

 اقتباس از منظر رخصت


اے اہل وفا ماتم نہ کرو، وہ وعدہ شکن گر جاتا ہے

جاتا ہے مسافر غم نہ کرو، مہماں ہی تھا گھر جاتا ہے

وہ دور مسرت آنے دو، قومی پرچم لہرانے دو

جاتی ہے غلامی جانے دو، صدیوں کا دلدر جاتا ہے

مل جل کے بڑھاؤ شان وطن، تعمیر کرو ایوان وطن

ماں جائے ہیں فرزندان وطن، جو غیر تھا باہر جاتا ہے

اے میری ارضِ مقدس تیرا اللّٰه نگہبان

 ارضِ مقدس

سربلند رہے تیرا تقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

اے میری ارضِ مقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

تیرا کھیت کھلیان آباد رہے

تیرا جنگل میدان آباد رہے

تیرے دریا بیابان آباد رہے

تیرا ذرہ ذرہ میری جان آباد رہے

Saturday 12 August 2023

سیدہ خیرالنساء ام الائمۂ کرام

 عارفانہ کلام منقبت در شانِ فاطمۃ الزہراؑ


سیدّہ، خیرالنساء، اُم الائمۂ کرام

مادرِ آلِ محمدﷺ، دُخترِ خیرالانامؐ

رشکِ مریم، زوجۂ مولا علیؑ ذی احتشام

جملہ مستورات کی سردار و مخدومہ سلام


السّلام اے نور عین سرور ِکون و مکاںﷺ

بیٹے سردارانِ جنت، باپ فخرِ دو جہاںﷺ

رحمتوں کی ہوئی برسات پنجتن کے طفیل

عارفانہ کلام  پنجتن کے طفیل


رحمتوں کی ہوئی برسات پنجتن کے طفیل

مانگے بن مل گئی خیرات پنجتن کے طفیل

تیرگی کا نہ کوئی ڈر نہ اندیشہ و خوف

دن میں ڈھلتی رہی ہر رات پنجتن کے طفیل

مانگنے کا تو سلیقہ ہمیں آتا ہی نہیں

بنا مانگے ہے یہ بہتات پنجتن کے طفیل

مریخ زادوں کو خبر پہنچے

 مریخ زادوں کو خبر پہنچے


زنان زہرہ کی خواب گاہوں میں کھلنے والے ضیا کے دفتر سمٹ رہے ہیں

کہ ان کے رحموں میں سبز رنگت کی زندگی کو جگانے والا کوئی نہیں ہے

وہ زہرہ زادی جو نوری سالوں کی اک صدی سے 

حمل کی چاہ میں پگھل رہی ہے، وہ منتظر ہے کہ کوئی آئے

اور اس کی سُوکھے شکم میں اپنی بقا کے خلیوں کا سحر پھونکے

جیب و گریباں سی لینے میں دیوانہ مصروف ہوا

 جیب و گریباں سی لینے میں دیوانہ مصروف ہوا

ان کی گلی میں آنا جانا مدت سے موقوف ہوا

ہاتھ کٹے تھے، ہونٹ سلے تھے سوچ بھی اب پتھرائی ہے

پہلے بدن مفلوج ہوا تھا، ذہن بھی اب ماؤف ہوا

کومل کرنیں پیتے رہنا کونپل کی معراج ہوئی

رنگوں کا طوفان تھا کیسے غُنچوں میں ملفوف ہوا

کچھ ہوا حاصل نہ اب تک کوششِ بیکار سے

 کچھ ہوا حاصل نہ اب تک کوششِ بے کار سے

دیکھ لیں گے سر بھی ٹکرا کر در و دیوار سے

سیدھے سادے راستے پر کیا اٹھائیں ہم قدم

پاؤں لپٹے جا رہے ہیں راہِ نا ہموار سے

اک ذرا سی نیند آئی تھی کہ پھر چونکا دیا

تنگ ہم تو آ گئے اپنے دلِ بیدار سے

تعجب یہ نہیں ہے غم کے ماروں کو نہ چین آیا

 تعجب یہ نہیں ہے غم کے ماروں کو نہ چین آیا

تڑپنا دیکھ کر میرا ستاروں کو نہ چین آیا

بڑھی بے تابئ دل جب تو بہنے ہی لگے آنسو

مِرے ہمراہ ان پنہاں ستاروں کو نہ چین آیا

رہے گردش میں ساری رات میری بے قراری پر

بڑے ہمدرد نکلے، چاند تاروں کو نہ چین آیا

اشعار کی تخلیق میں جلتا ہے جگر کیوں

 اشعار کی تخلیق میں جلتا ہے جگر کیوں 

یا رب مجھے بخشا ہے یہ جاں سوز ہنر کیوں 

غم عشق کی سوغات ہے سینے سے لگا لے 

پھولوں کی تمنا ہے تو کانٹوں سے حذر کیوں 

کچھ حد سے سوا ہیں مِرے غمخوار، وگرنہ 

رہتی ہے مِرے حال پہ یاروں کی نظر کیوں 

Friday 11 August 2023

پرندہ کمرے میں رہ گیا

 پرندہ کمرے میں رہ گیا


رات نے جب گھڑیوں سے وقت اٹھا لیا

گھنٹی کی تیز آواز نے سارے پردوں کا رنگ اڑا دیا

کمرے میں چار آدمیوں نے اپنی اپنی سانسیں لیں

سانسیں مختلف رنگوں میں تھیں

ایک آدمی پرانے کلینڈر پر نشان لگا رہا تھا

دوسرا نیا کلینڈر ہاتھ میں مروڑ رہا تھا

میں نے پوچھا دھوپ میں بارش ہو سکتی ہے

 دھوپ میں بارش


میں نے پوچھا

دھوپ میں بارش ہو سکتی ہے

یہ سن کر وہ ہنستے ہنستے رونے لگی 

اور دھوپ میں بارش ہونے لگی


عارف معین بلے

میں تم سے کٹ کر تمام دنیا سے کٹ گیا ہوں

 خود آگہی بھی عجیب شے ہے

میں تم سے کٹ کر

تمام دنیا سے کٹ گیا ہوں

خود اپنے اندر سمٹ گیا ہوں

تمہارے اور میرے درمیاں جو بھی فاصلہ ہے

وہ اک گواہی ہے قُربتوں کی

ہے چبھن مستقل قرار کے ساتھ

 ہے چبھن مستقل قرار کے ساتھ

پھول ڈالی پہ جیسے خار کے ساتھ

میرے گھر میں بھی کہکشاں کی طرح

ربط قائم ہے انتشار کے ساتھ

صبح کا انتظار ہے، لیکن

بے یقینی ہے اعتبار کے ساتھ

اپنا مرا وہاں پہ کوئی بس نہیں رہا

 اپنا مِرا وہاں پہ کوئی بس نہیں رہا

رہنے کو جی نہیں تھا مِرا، پس، نہیں رہا

دو آتشہ سے کم نہ ہو آبِ گِراں خمار

صہبائے نِیم رس سے کبھی مَس نہیں رہا

فطرت وہی ہے، زہر وہی، سانپ بھی وہی

پھنکار تو رہا ہے، مگر ڈس نہیں رہا

اس کے لہجے کو اور انداز کو میں جانتا ہوں

 اس کے لہجے کو اور انداز کو میں جانتا ہوں

اس کے انکار میں اقرار بھی ہو سکتا ہے

اس کی صورت پہ ہیں سیرت کے نمایاں اثرات

ایسے حالات میں تو پیار بھی ہو سکتا ہے

میرے ہاتھوں کی لکیروں میں ہیں درِ نایاب

غیر دانستہ یہ اظہار بھی ہو سکتا ہے

عاجزی آج ہے ممکن ہے نہ ہو کل مجھ میں

 عاجزی آج ہے ممکن ہے نہ ہو کل مجھ میں

اس طرح عیب نکالو نہ مسلسل مجھ میں

زندگی ہے مِری ٹھہرا ہوا پانی جیسے

ایک کنکر سے بھی ہو جاتی ہے ہلچل مجھ میں

میں بظاہر تو ہوں اک ذرہ زمیں پر، لیکن

اپنے ہونے کا ہے احساس مکمل مجھ میں

کیا سے کیا ہو گئی اس دور میں حالت گھر کی

 کیا سے کیا ہو گئی اس دور میں حالت گھر کی

دشت پُر نُور ہوئے بڑھ گئی ظُلمت گھر کی

سب کی دہلیزوں پہ جلتے ہیں تعصب کے چراغ

کیا کرے گا کوئی ایسے میں حفاظت گھر کی

خامشی، فرض، روایات، عنایت، ایثار

انہیں بنیادوں پہ موقوف ہے عظمت گھر کی

دل پر وفا کا بوجھ اٹھاتے رہے ہیں ہم

 دل پر وفا کا بوجھ اُٹھاتے رہے ہیں ہم

اپنا ہر امتیاز مٹاتے رہے ہیں ہم

منہ پر جو یہ جلے ہوئے دامن کی راکھ ہے

شعلوں میں زندگی کے نہاتے رہے ہیں ہم

اتنا نہ کُھل سکا کہ ہوا کس طرف کی ہے

سارے جہاں کی خاک اُڑاتے رہے ہیں ہم

ایسی تسکین جو کھو کر ملے پا کر دیکھو

ایسی تسکین جو کھو کر ملے پا کر دیکھو

دولتِ مہر و مروت کو لٹا کر دیکھو

یورشِ غم نے بنایا ہے نشانِ عبرت

میں ہوں معتوبِ محبت مجھے آ کر دیکھو

دیکھنا تم پہ بھی رحمت کی گھٹا برسے گی

غم کے ماروں کے لیے اشک بہا کر دیکھو

صحرا ہی غنیمت ہے جو گھر جاؤ گے لوگو

 صحرا ہی غنیمت ہے، جو گھر جاؤ گے لوگو

وہ عالمِ وحشت ہے کہ مر جاؤ گے لوگو

یادوں کے تعاقب میں اگر جاؤ گے لوگو

میری ہی طرح تم بھی بِکھر جاؤ گے لوگو

وہ موجِ صبا بھی ہو تو ہُشیار ہی رہنا

سُوکھے ہُوئے پتے ہو بِکھر جاؤ گے لوگو

بے جنم تعبیروں کا اسقاط

 بے جنم تعبیروں کا اسقاط


چیونٹیوں کی طرح رات دن مصروف رہتی ہیں

ایک بے کار اور اذیت ناک مشقت میں

جب ان کے دن کو دیمک چاٹ جاتی ہے

وہ شام ہوتے ہی جوان ہونے لگتی ہیں

اور سورج ان کی کوکھ میں غروب ہوجاتا ہے

مانوں نہ کبھی داتا مٹی کے خداؤں کو

 مانوں نہ کبھی داتا، مٹی کے خداؤں کو

اوقات میں ہوں لاتا، مٹی کے خداؤں کو

سب نظریں جھکاتے ہیں، میں آنکھیں دکھاتا ہوں

اک آنکھ نہیں بھاتا، مٹی کے خداؤں کو

جو آنکھ میں جھونکی ہے، وہ دُھول ہے چٹوائی

میں ایسے ہوں تڑپاتا، مٹی کے خداؤں کو

چارہ گر اب میں رہوں گا ترے احسان سے پرے

 چارہ گر اب میں رہوں گا ترے احسان سے پرے

جا رہا ہوں میں ہر اک درد سے درماں سے پرے

دل کی خواہش ہے کہ آرام سے بیٹھوں لیکن

ہاتھ جاتا ہی نہیں چاکِ گریباں سے پرے

سینۂ چاک میں لایا تھا مسیحائی کو

ڈر کے جا بیٹھے ہو تم دلِ عریاں سے پرے

جب تک مرے خیال کو وسعت نہیں ملی

 جب تک مرے خیال کو وسعت نہیں ملی

تتلی کو رنگ پھولوں کو نکہت نہیں ملی

کیا کرتے اس سے ہاتھ ملا کر بتائیے

دل کیسے ملتا جس سے طبیعت نہیں ملی

خود کو تلاش نے میں کہیں کہو گیے ہیں ہم

ڈھونڈا بھی آئینے میں تو صورت نہیں ملی

پھر یوں ہوا کہ ہم بھی گروہوں میں بٹ گئے

 پھر یوں ہوا کہ ہم بھی گروہوں میں بٹ گئے

یوں ہم رہِ مراد سے خود ہی پلٹ گئے

ایسا نہیں کہ اپنی روش ہی غلط ہوئی

ہم اس غلط روش پہ ڈِھٹائی سے ڈٹ گئے

کھاتے تھے کب غنیم سے اپنے شکست ہم

اپنے تو بُرج، اپنے ہی ہاتھوں اُلٹ گئے

Thursday 10 August 2023

آگ کی چادروں میں لپیٹی ہوئی دوزخی عورتیں

 دوزخی عورتیں


آگ کی چادروں میں لپیٹی ہوئی دوزخی عورتیں

عورتیں! جن کے پہلو بہزاد کی انگلیوں سے تراشے گئے

جن کے سینوں و کولہوں نے پیدا کئے اینجلو

دوزخی عورتیں جو سدا اہل ایمان کی آزمائش رہیں

عورتیں! جن کے ہونٹوں نے چکھا ہے انکار کا ذائقہ

عورتیں! جن کی ہر اک ادا ابن آدم کی تائید سے ماورا

محبتوں میں مرا بخت نارسا بھی تھا

 محبتوں میں مِرا بخت نارسا بھی تھا

وہ چارہ ساز مِرا زخم دیکھتا بھی تھا

ستم شناس مِرے دکھ سے باخبر ہی نہیں

وہ مہرباں جو کبھی مجھ سے آشنا بھی تھا

مِری مثال مجھے دے رہے تھے شہر کے لوگ

پتا چلا میں کسی دور میں بھلا بھی تھا

گڑھے مردے اکھاڑو گے عفونت پھیل جائے گی

 گڑھے مردے اکھاڑو گے، عفونت پھیل جائے گی

جو ماضی کو کریدو گے، نحوست پھیل جائے گی

جفا کا سوچنا بھی مت، وگرنہ اگلی نسلوں میں

محبت کی امانت میں، خیانت پھیل جائے گی

جو ماضی تھا وہ ماضی تھا، ابھی تو سب تمہارا ہے

یقیں کر لو، یقیں جانو محبت پھیل جائے گی

ٹوٹے حوصلے سے بڑھ گیا ہے بیمار کا بوجھ

 ٹوٹے حوصلے سے بڑھ گیا ہے بیمار کا بوجھ

میری آرزو کی ندامت تیرے انکار کا بوجھ

کون اٹھاتا ہے روندی ہوئی کلیوں کے لاڈ

بنیاد خود نہیں اٹھاتی گِرتی دیوار کا بوجھ

تیرے چہرے پر دیکھا تو قیمت پتا چلی

ہم سمجھتے تھے تِل کو رخسار کا بوجھ

کہاں شکوہ زمانے کا پس دیوار کرتے ہیں

 کہاں شکوہ زمانے کا پس دیوار کرتے ہیں

ہمیں کرنا ہے جو بھی ہم سر بازار کرتے ہیں

زمانے سے رواداری کا رشتہ اب بھی باقی ہے

مگر سودا کسی سے دل کا ہم اک بار کرتے ہیں

محاذ جنگ پر سینہ سپر ہو کر میں چلتا ہوں

مگر بزدل ہمیشہ پشت پر ہی وار کرتے ہیں

بے وفا اب نہ محبت کی دہائی دوں گا

 بے وفا اب نہ محبت کی دُہائی دوں گا

زندگی بھر میں تجھے زخم جُدائی دوں گا

جو مجھے جیسا سمجھتا ہے سمجھنے دیجے

اپنے بارے میں کہاں تک میں صفائی دوں گا

میرے حصے میں بھی آیا ہے بلندی کا سفر

آسماں والوں تمہیں میں بھی دکھائی دوں گا

امیر شہر سے سائل بڑا ہے

 امیرِ شہر سے سائل بڑا ہے

بہت نادار لیکن دل بڑا ہے

لہو جمنے سے پہلے خون بہا دے

یہاں انصاف سے قاتل بڑا ہے

چٹانوں میں گھرا ہے اور چُپ ہے

سمندر سے کہیں ساحل بڑا ہے

جہاں دریا کہیں اپنے کنارے چھوڑ دیتا ہے

 جہاں دریا کہیں اپنے کنارے چھوڑ دیتا ہے

کوئی اٹھتا ہے اور طوفان کا رخ موڑ دیتا ہے

مجھے بے دست و پا کر کے بھی خوف اس کا نہیں جاتا

کہیں بھی حادثہ گزرے وہ مجھ سے جوڑ دیتا ہے

بچھڑ کے تجھ سے کچھ جانا اگر تو اس قدر جانا

وہ مٹی ہوں جسے دریا کنارے چھوڑ دیتا ہے

ہجوم گردش دوراں ہے کیا غزل کہیے

 ہجومِ گردشِ دوراں ہے کیا غزل کہیے

دل و دماغ پریشاں ہے کیا غزل کہیے

یہ کس نے آگ لگا دی گُلوں کے دامن میں

دھواں دھواں سا گلستاں ہے کیا غزل کہیے

جلائے جاتے ہیں اب گھر میں آنسوؤں کے چراغ

عجیب جشن چراغاں ہے کیا غزل کہیے

نظر کو آئینہ دل کو ترا شانہ بنا دیں گے

 نظر کو آئینہ دل کو تِرا شانہ بنا دیں گے

تجھے ہم کیا سے کیا اے زلف جانانہ بنا دیں گے

ہمیں اچھا ہے بن جائیں سراپا سرگزشت اپنی

نہیں تو لوگ جو چاہیں گے افسانہ بنا دیں گے

امید ایسی نہ تھی محفل کے ارباب بصیرت سے

گناہ شمع کو بھی جرم پروانہ بنا دیں گے

آرزو حسرت تمنا مدعا کوئی نہیں

 آرزو، حسرت، تمنا، مدعا کوئی نہیں

جب سے تم ہو میرے دل میں دوسرا کوئی نہیں

ہے وفائی کا مجھے تجھ سے گلہ کوئی نہیں

پیار تو میں نے کیا، تیری خطا کوئی نہیں

چاہنے والا ہوں تیرا جب کبھی میں نے کہا

کہہ دیا اس بے وفا نے تُو مِرا کوئی نہیں

Wednesday 9 August 2023

تمام رات وہ جاگا کسی کے وعدے پر

 تمام رات وہ جاگا کسی کے وعدے پر

وفا کو آ ہی گئی نیند رات ڈھلنے پر

جو سب کا دوست تھا ہر انجمن کی رونق تھا

کل اس کی لاش ملی اس کے گھر کے ملبے پر

ہر ایک دوست کے چہرے کو غور سے دیکھا

فقط خلوص کا غازہ تھا سب کے چہرے پر

کیا پوچھتے ہو درد کے ماروں کی زندگی

 کیا پوچھتے ہو درد کے ماروں کی زندگی

یعنی فلک کے ڈوبتے تاروں کی زندگی

پھیلاؤں ہاتھ جا کے بھلا کس کے سامنے

ہم کو نہیں گوارا سہاروں کی زندگی

ساحل پہ آ کے موج تلاطم سے بارہا

برباد ہو گئی ہے ہزاروں کی زندگی

ہوئے جو بند کچھ رستے کئی بہتر نکل آئے

 ہوئے جو بند کچھ رستے، کئی بہتر نکل آئے

عدو نے ہاتھ کاٹے تو ہمارے پر نکل آئے

نظر آتی کہاں تھیں دوستو خود گردنیں کل تک

یہاں جن گردنوں پہ اب کشیدہ سر نکل آئے

ارے تُو تو مِری آواز پر نکلا نہیں باہر

ہزاروں لوگ میری خامشی سن کر نکل آئے

طوفاں سے بچ کے دامن ساحل میں رہ گیا

 طوفاں سے بچ کے دامنِ ساحل میں رہ گیا

مشکل کے بعد اور بھی مشکل میں رہ گیا

اک شور تھا جو گوشۂ محفل میں رہ گیا

اک درد تھا جو دل سے اٹھا دل میں رہ گیا

اب وہ نگاہِ ناز ہوئی مائلِ کرم

جب کوئی مدعا نہ مِرے دل میں رہ گیا

زمین ہجر میں گردن تلک گڑا ہوا ہوں

 زمین ہجر میں گردن تلک گڑا ہوا ہوں

میں تجھ کو ہار کے اب سوچ میں پڑا ہوا ہوں

ہر ایک سمت ہے شورش، بلا کی وحشت ہے

میں دشت زاد ہوں اور شہر میں کھڑا ہوا ہوں

یہ عشق موت کے اسباب پیدا کرتا ہے

میں تیس سال سے اِس بات پر اڑا ہوا ہوں

Tuesday 8 August 2023

پونر جنم ایک نئے روپ اور ایک نئی امنگ سے

 پونر جنم


ایک نئے رُوپ اور

ایک نئی اُمنگ سے

زندگی کی ترنگ سے

فلک بوس وادیاں

ان میں پھیلی ندیاں 

روشنی کی اک دھار

مختصر یہ کوئی تماشا ہو

 مختصر یہ کوئی تماشا ہو

اب یہاں واقعی تماشا ہو

دائرہ دار ہے جہاں اپنا

جو ہوا پھر وہی تماشا ہو

کیا خبر موت ہو تماشائی

کیا پتہ موت ہی تماشا ہو

ہم نفس جب لکیر کھینچتے ہیں

 ہم نفس جب لکیر کھینچتے ہیں

لوگ لفظوں کے تیر کھینچتے ہیں

لڑکھڑاہٹ سرشت میں کب تھی

دل کو تجھ ایسے پِیر کھینچتے ہیں

خیمۂ شب کی ڈوریوں کو صنم

یہ تمہارے اسیر کھینچتے ہیں

حال دل جو بیاں ہو جائے

 اقرار


حال دل جو بیاں ہو جائے 

راز آنکھوں سے عیاں ہو جائے

وہ جو تھام کے رکھی ہو کہیں 

اس محبت کا گماں ہو جائے

آرزو دل کے نہاں خانوں میں 

دفعتاً جو جواں ہو جائے  

موجۂ درد کو اتنا تو اچھالا جائے

موجۂ درد کو اتنا تو اُچھالا جائے

جس طرف ابر چلے، میرا حوالہ جائے

دل کے صحرا میں تہی چشم کھڑا سوچتا ھوں

کس طرح اتنی تمناؤں کو پالا جائے

میرا تو سات زمانوں میں کہیں ذکر نہیں

کِن زمینوں میں مجھے ڈھونڈنے والا جائے

پاس رہ کر بھی دور ہو جانا

 پاس رہ کر بھی دور ہو جانا

مثل اک کوہ نور ہو جانا

ایک شیریں زباں کو دیکھا ہے

لذت آمچور ہو جانا

حسن مغرور سامنے ہو اگر

کون سوچے گا دور ہو جانا

وہ یہیں ہے شہر میں ٹھہرا ہوا

 وہ یہیں ہے شہر میں ٹھہرا ہُوا

زخم دل کا اور بھی گہرا ہوا

میں وفا کی آنکھ سے ٹپکا ہوا

ایک آنسو جو بہت رُسوا ہوا

مُدتیں گُزریں اُسے بچھڑے ہوئے

لمحہ لمحہ پھر بھی ہے چونکا ہوا

میں کہ مفلس غریب اک شاعر

 اتنا بتائیے مجھ کو


میں کہ مفلس غریب اک شاعر

آپ اور آپ کی گِراں مائی

آپ اور آپ کی یہ رعنائی

ایک سورج اور ایک تاریکی

ایک دانا، اور ایک سودائی

کیا علاقہ ہے آپ میں مجھ میں

محبت اپنا اظہار کر لیتی ہے

 محبت اپنا اظہار کر لیتی ہے

سُولی پہ چڑھ کے 

کھال کھینچ کر  

پہاڑ سے کُود کر 

یا سمندر میں ڈُوب کر 

محبت اپنا  اظہار کر لیتی ہے 

انا کے جال سے جو قید ذات سے نکلا

 انا کے جال سے، جو قیدِ ذات سے نکلا

وہ مثلِ نُورِ سحر، شب کی گھات سے نکلا

ہر ایک قطرہ بنا، حرفِ وصفِ کاکُلِ یار

نہا کے خوب قلم جب دوات سے نکلا

وہ معتبر نہ رہا چشمِ اہلِ اُلفت میں

جو اُس کے دائرۂ التفات سے نکلا

زندگانی ہنس کے طے اپنا سفر کر جائے گی

 زندگانی ہنس کے طے اپنا سفر کر جائے گی

یوں اجل کا معجزہ اک روز سر کر جائے گی

کیا خبر تھی چاہ اس کی دل میں گھر کر جائے گی

مجھ کو خود میرے ہی اندر در بدر کر جائے گی

پہلے اپنا خوں تو بھر دوں زندگی کی مانگ میں

جب اسے جانا ہی ٹھہرا بن سنور کر جائے گی

جب تک رشتہ جام سبو کا باقی ہے

 جب تک رشتہ جام سبو کا باقی ہے

شہر میں امکاں ہاؤ ہو کا باقی ہے

جلتے زخموں سے آوازیں آتی ہیں

شاید کوئی کام رفو کا باقی ہے

پتے نے ٹہنی سے آخر پوچھ لیا

کیا کوئی جھونکا اور بھی لُو کا باقی ہے

Monday 7 August 2023

ہر نظر آج برملا تو اٹھی

 ہر نظر آج برملا تو اٹھی

تہمتِ عرضِ مدعا تو اٹھی

مسجدوں پر سکوت طاری تھا

میکدے سے کوئی صدا تو اٹھی

ان کے شانوں پہ زلف لہرائی

ہو کہ بارش نہ ہو، گھٹا تو اٹھی

ایک دھندلا سا خواب ہے دنیا

 ایک دھندلا سا خواب ہے دنیا

در حقیقت سراب ہے دنیا

ہم نے مانا خراب ہے دنیا

پر یہ آخر جناب ہے، دنیا

اے مِرے دل! نہ پھول دنیا پر

اے مِرے دل! حباب ہے دنیا

دل کا کوئی سیلف میڈ آسمان تھا

 دل کا کوئی سیلف میڈ آسمان تھا

نہ اسے کوئی وراثتی زمین ملی 

یہ معرفت کی ہواؤں کا والی ہے

یہ یاسیت کی مملکت کا شہزادہ ہے

جُھومتے جُھومتے رُک جائے

اور چلتے چلتے ہانپنے لگے

یہ کیا پڑی ہے تجھے دل جلوں میں بیٹھنے کی

 یہ کیا پڑی ہے تجھے دل جلوں میں بیٹھنے کی

یہ عمر تو ہے میاں! دوستوں میں بیٹھنے کی

چھپائی جاتی نہیں زردیاں سو دور ہوں میں

وگرنہ ہوتی ہے خواہش گلوں میں بیٹھنے کی

شمار میرا بھی کرتے ہیں لوگ ان میں مگر

مِری مجال کہاں شاعروں میں بیٹھنے کی

زمانے سے بغاوت ہے نہیں تو

زمانے سے بغاوت ہے، نہیں تو

مجھے تم سے محبت ہے، نہیں تو

یہ سانسیں اب بھی دیکھو چل رہی ہیں

مجھے تیری ضرورت ہے، نہیں تو

میرا دل ہے کہ بس اب بُجھ چکا ہے

ذرا سی بھی کدُورت ہے، نہیں تو

شرح خون آرزو کا اک نیا انداز ہوں

 شرحِ خُونِ آرزو کا اک نیا انداز ہُوں

گرمئ احساس سے جو بج اُٹھے وہ ساز ہوں

زلزلوں کی زد میں آئے شہر کے ملبے تلے

جلتی بُجھتی زندگی کی آخری آواز ہوں

پانیوں سے دُور ہوں میں بال و پر ہوتے ہوئے

سالخُوردہ ہنس کی میں حسرتِ پرواز ہوں

غم جو پیمانۂ دل بھر کے اچھل جاتے ہیں

 غم جو پیمانۂ دل بھر کے اچھل جاتے ہیں

سرد آہوں، کبھی شعروں میں ڈھل جاتے ہیں

دستِ ساقی سے جو پیتے ہیں بہل جاتے ہیں

چشمِ ساقی سے جو پیتے ہیں سنبھل جاتے ہیں

کرنا اظہار ضروری ہے کسی بھی صورت

ورنہ ذہنوں میں خیالات بھی گُھل جاتے ہیں

مجھ سے پوشیدہ نہیں ہے کوئی گلزار نہ بن

مجھ سے پوشیدہ نہیں ہے کوئی گلزار نہ بن

چھوڑ دے راہ مِری، راہ میں دیوار نہ بن

یہ جو دنیا ہے تِرے ہاتھ نہیں آنے کی

کاغذی پھول کی خوشبو کا طلبگار نہ بن

مار ڈالے نہ یہ احساسِ رقابت مجھ کو

تُو مِرا بن کہ نہ بن، اس کا طرفدار نہ بن

اب چھوڑ دو یہ جان کا جنجال دوستو

 اب چھوڑ دو یہ جان کا جنجال دوستو

دو چار سن لو پیار کے اقوال دوستو

اک اور خالی تھال سجا لیں گے لوگ یہ

بھر جائے خواہشوں کا جب اک تھال دوستو

قسموں پہ ان کی کرنا نہ ہرگز یقین تم

رکھیں گے وا یہ روزن ابطال دوستو

ٹوٹ چکی ہوں جوڑ دے سائیں

 ٹُوٹ چکی ہوں، جوڑ دے سائیں

دُکھ دریا کو موڑ دے سائیں

تجھ بِن کون سہارا ہے گر

ساتھ مِرا تُو چھوڑ دے سائیں

تیرے سوا کسی در پہ جُھکے تو

میرا ماتھا پھوڑ دے سائیں

تیز آندھی نے فقط اک سائباں رہنے دیا

 تیز آندھی نے فقط اک سائباں رہنے دیا

ہم زمیں زادوں کے سر پر آسماں رہنے دیا

لفظ وہ برتے کہ ساری بات مبہم ہو گئی

اک پردہ تھا کہ حائل درمیاں رہنے دیا

آنکھ بستی نے سبھی موسم مسافر کر دئیے

ایک اشکوں کی روانی کا سماں رہنے دیا

صدیوں کو راستے دکھا لمحوں کو سازگار کر

 صدیوں کو راستے دکھا لمحوں کو سازگار کر

دل کو بنا چراغِ شب سورج کو شرمسار کر

شکر، سکوں نصیبِ جاں، صبر، حیات رائیگاں

سوزِ طریق زندگی لمحوں یہ اختیار کر

ان کے بغیر روح کو کیسے ملے کھلی فضا

آگ کو ہم زباں بنا دریا کو راز دار کر

چھوڑ جاتے ہیں مرے یار مجھے غاروں میں

 چھوڑ جاتے ہیں مِرے یار مجھے غاروں میں

میری تنہائی کھلا کرتی ہے تہواروں میں

حسن بڑھتا ہے اگر زخم سلیقے سے لگیں

کیسا دلکش نظر آتا ہے فلک تاروں میں

تجھ کو معلوم نہیں لذتِ لمسِ اول

تُو بہت بعد میں آیا ہے طرحداروں میں

نہ جانے کیوں اس گھڑی بکھرنے سے رہ گیا تھا

 نہ جانے کیوں اس گھڑی بکھرنے سے رہ گیا تھا

میں اس کی آواز پر ٹھہرنے سے رہ گیا تھا

اس ایک لمحے کی رائیگانی کا دکھ ہے سارا

وہ تیری قربت میں جو گزرنے سے رہ گیا تھا

خوشی کے رستے کو مسکراتا ہوا گیا ہے

وہ غم جو دل میں قیام کرنے سے رہ گیا تھا

حال کیسا ہے یہ بھی اب میں بتاؤں پیغام کی صورت

 حال کیسا ہے یہ بھی اب میں بتاؤں پیغام کی صورت

تمہارے دل میں کسک نہیں اُٹھتی الہام کی صورت

کچھ اجنبی سے رستوں پر کوئی ہمدم ملا تھا

یوں جیسے خاردار راہ پر ملے کوئی گُل و گُلزار کی صورت

شام ڈھلتے ہی منڈیروں پر چراغوں کو جلاتے ہیں

اور دو آنکھیں دہلیز پر ٹکی ہوتی ہیں انتظار کی صورت 

گلی پڑی تھی کہیں راستہ پڑا ہوا تھا

 گلی پڑی تھی کہیں راستہ پڑا ہوا تھا

دلوں کے بیچ عجب فاصلہ پڑا ہوا تھا

اُلجھ رہا تھا بھنور جب ہماری ناؤ کے ساتھ

بہت قریب کوئی آسرا پڑا ہوا تھا

سُلگتی شام تھی صحرا تھا جلتے خیمے تھے

قریب خیموں کے دستِ دُعا پڑا ہوا تھا

Sunday 6 August 2023

لوٹ آئے سبھی کردار کہانی کی طرف

 حرف لفظوں کی طرف لفظ معانی کی طرف

لوٹ آئے سبھی کردار کہانی کی طرف

ہوش کھو بیٹھا تھا میں زردئ جاں سے اور پھر

اک ہوا آئی اڑا لے گئی پانی کی طرف

پہلے مصرعے میں تجھے سوچ لیا ہو جس نے

جانا پڑتا ہے اسے مصرعۂ ثانی کی طرف

اے میرے باپ مجھے اجازت دو

 میرے باپ مجھے اجازت دو


اے میرے باپ! مجھے اجازت دو

مجھے اجازت دو کہ میں

تمہارا کوئی پوتا نہ پیدا کروں

تاکہ جو میں نے تمہارے ساتھ کیا

وہ میرے ساتھ نہ کر سکے

مجھے تمہارا انتظار کرنا اچھا لگتا ہے

 مجھے تمہارا انتظار کرنا اچھا لگتا ہے

مجھے تمہارا انتظار کرنا اچھا لگتا ہے

یوں ہے کہ تم موجود نہیں ہو

تم بہت فاصلے سے مجھے سنتی ہو

اور میری آواز تمہیں چُھو نہیں سکتی

یوں ہے کہ تمہاری آنکھیں کہیں اڑ گئی ہیں

جانتا تھا ایک بغاوت کی رہنمائی کر رہا ہوں

 بغاوت


جب میں نے کہا

میں تم سے محبت کرتا ہوں

تو جانتا تھا

ایک بغاوت کی رہنمائی کر رہا ہوں

قبیلے کے قانون کے خلاف بغاوت

اپنے خلاف بغاوت

بس اے بہار کے سورج بڑھا یہ قہر کا رنگ

 بس اے بہار کے سورج! بڑھا یہ قہر کا رنگ

جلا گئی ہے تِری دھوپ میرے شہر کا رنگ

شجر کو سبز قبا دیکھ کر یہ اُلجھن ہے

کہاں پہ رنگِ نمو ہے کہاں پہ زہر کا رنگ

کنارِ جوئے رواں جب سے قتل گاہ بنی

ہجوم اُمڈنے لگا دیکھنے کو نہر کا رنگ

مجھے کسی سے کسی بات کا گلا ہی نہیں

 مجھے کسی سے کسی بات کا گِلا ہی نہیں

کہ اپنے دل کے سوا کوئی مُدعا ہی نہیں

تِرا کرم مِرے دن کلفتوں کے یوں گزرے

مجھے لگا کہ مِرے ساتھ کچھ ہُوا ہی نہیں

لہولہان ہو دل یا قلم ہو سر جانا

تِری گلی کے سوا کوئی راستہ ہی نہیں

قہقہے ہونٹ مگر زخم کیے دیتے ہیں

 قہقہے ہونٹ مگر زخم کِیے دیتے ہیں

چلو دِکھلاتے نہِیں چاک سِیے دیتے ہیں

کون سُقراط کی مانند پِیے گا پیالہ

آؤ یہ کارِ جہاں ہم ہی کِیے دیتے ہیں

گھر میں مُدت کے اندھیروں کو مِٹانے کے لیے

اِستعارے کو وہ آنکھوں کے دِیے دیتے ہیں

احباب چھٹے محبوب چھٹے گھر چھوٹ گیا در چھوٹ گیا

 احباب چھٹے محبوب چھٹے گھر چھوٹ گیا در چھوٹ گیا

جب دل سے تمنا چھوٹ گئی، سب رشتہ ناتا ٹوٹ گیا

اے ساقیٔ بزم کیف حیات اب مجھ کو پیاسا جانے دے

مے جس میں مِری تقدیر کی تھی وہ شیشہ تجھ سے ٹوٹ گیا

گو شیشہ گر قدرت نے بہت ٹوٹے ہوئے شیشے جوڑ دئیے

لیکن یہ ہمارا شیشۂ دل جوڑا نہ گیا یوں ٹوٹ گیا

اے روح زندگی اے خدا کی قوت تخلیق

 اے روحِ زندگی

اے خدا کی قوتِ تخلیق

کون سی نئی دنیائیں آباد کرنے میں مصروف ہو گئی ہے تُو

اس ہماری دنیا کی جانب بھی پلٹ کر دیکھ

جو لمحہ بہ لمحہ ویران سے ویران تر ہوتی جا رہی ہے

اے روحِ زندگی

Saturday 5 August 2023

میری دنیا گول نہیں میری دنیا ایک سیدھی لکیر ہے

 میری دنیا گول نہیں


میری دنیا

ایک سیدھی لکیر ہے

جس کے ایک طرف ایک کمرا ہے

اور دوسری طرف

ایک لیپ ٹاپ

اس کمرے میں ایک گھڑی ہے

آؤ میرے شہر کے لوگو اپنی اپنی بات کریں

 آؤ میرے شہر کے لوگو! اپنی اپنی بات کریں

پیت کی مات کے قصے چھیڑیں پاگل دل کی بات کریں

کالی رات کا جزو بنے تو کتنے جیون بیت گئے

صبحوں کے سندیسے لائیں بھولی بسری بات کریں

دیکھو پھولِ سماعت کوئی لفظوں سے مجروح نہ ہو

دھرتی کے دکھ گھول کے پی لیں، کوئی پیاری بات کریں

دل تھا زخمی پھر بھی ہم ہنس دینے پر مجبور ہوئے

 دل تھا زخمی پھر بھی ہم ہنس دینے پر مجبور ہوئے 

اس کا نتیجہ بس یہ نکلا، زخم جو تھے ناسور ہوئے 

معصوم محبت ہے اپنی، یعنی اپنا حال یہ ہے 

ان کو دیکھا ایک نظر، بس دیکھا اور  مسرور ہوئے 

دنیا کے اس شیش محل میں کس نے یوں پتھراو کیا 

شیشے تو پھر شیشے ٹہرے دل بھی چکنا چور ہوئے 

Friday 4 August 2023

یہ سنا اور فوراً لپکتے ہوئے دو جواں سال شہباز اپنے بڑھے

 شاہین کی لپک (فضائی شاہینوں کا نغمہ)


یہ سنا اور فوراً لپکتے ہوئے

دو جواں سال شہباز اپنے بڑھے

ایک لمحہ گزرنے نہ پایا کہ وہ

تھے جہازوں کی ہودوں میں بیٹھے ہوئے

اک اشارہ کیا اور چنگھاڑ کر

انجن ان کے جہازوں کے منہ پھاڑ کر

مردان باوقار و خواتین محترم

 اور جب پرچم ملا

(فضائی شاہینوں کا نغمہ)


مردانِ با وقار و خواتینِ محترم

لے کر خدا کا نام اٹھاتا ہوں پھر قلم​

جس کی عنایتوں سے ہمیں قوم کا علم​

بخشا گیا ہے آج یہی جان کر کہ ہم​

بے خوف ہیں، جری ہیں، غیور و دلیر ہیں​

جانباز و جاں نثار ہیں، شیروں کے شیر ہیں

محبت ہواؤں کی طرح ہلکی

 محبت 

ہواؤں کی طرح ہلکی 

یہ خوشبو کی طرح مدھم 

یہ رنگوں کی طرح جاذب

کبھی خوش کُن، کبھی پُر نم

بڑے دلکش ہیں سب منظر 

یہ جن کو حُسن دیتی ہے 

شب کا انجام فاتحانہ ہوا

 شب کا انجام فاتحانہ ہُوا

مجھ کو تکیہ بھی تیرا شانہ ہوا

سب ہی مجرم ہیں ایک دُوجے کے

میں ہُوا، تم ہُوئے، زمانہ ہوا

اب تو دونوں کہیں نہیں لگتے

دل ہُوا یا مِرا نشانہ ہوا

دل کس سے ملنے کی چاہ میں ہوتا ہے

 دل کس سے ملنے کی چاہ میں ہوتا ہے

کیوں جنگل میں بھیڑیا شب بھر روتا ہے

کس کو کسی سے ہے امید وفاؤں کی

پانی کب بد رو کا کوئی بلوتا ہے

چاندنی اس کا نور اڑا لے جاتی ہے

رات کو چھت پر جا کر جو بھی سوتا ہے

ہم دشت دل کو نقش سے آباد کر سکیں

 ہم دشتِ دل کو نقش سے آباد کر سکیں

ملتے رہا کرو کہ تمہیں یاد کر سکیں

خود پر تو ایک عمر سے بس چل نہیں رہا

چڑیا خرید لاؤ کہ آزاد کر سکیں

اشکوں میں ہے سمائی ہوئی ایک جل ہری

اے کاش اس پری کو زمیں زاد کر سکیں

جو پارسا ہیں وہ ہرگز نہ پارسا ہوتے

 جو پارسا ہیں وہ ہرگز نہ پارسا ہوتے

اگر گناہ کی لذت سے آشنا ہوتے

ہوا کے دوش پہ جو اُڑ رہے ہیں گرد و غبار

اگر زمین پہ ہوتے تو نقشِ پا ہوتے

یہ برگِ سبز جو ہیں چھائوں میں بہاروں کی

خزاں کی دھوپ میں جلتے تو کیمیا ہوتے

ملنے کی کوئی آس نہ شدت ہوا کرے

 مِلنے کی کوئی آس نہ شِدت ہُوا کرے

ایسی محبتوں پر لعنت ہوا کرے

ہم مانتے نہیں تِرے لفظوں کے کرب کو

پیلی ذرا جُدائی میں رنگت ہوا کرے

کوئی سکیل ہو، کوئی پیما نہ کاش ہو

جس میں بیان پیار کی وُقعت ہوا کرے

ایسا نہیں ہوتا کبھی ویسا نہیں ہوتا

 ایسا نہیں ہوتا، کبھی ویسا نہیں ہوتا

در اصل مقدر میں وہ لکھا نہیں ہوتا

اے غُربتِ جاں کیسے تجھے سب سے چھپاؤں

کپڑے نہیں ہوتے، کبھی جوتا نہیں ہوتا

وہ رات مِری ذات میں شامل ہی نہیں ہے

جس رات تِری بانہوں کا تکیہ نہیں ہوتا

سو ہاتھ اٹھے کرب کی خوشبو کو چرانے

 سو ہاتھ اٹھے کرب کی خوشبو کو چُرانے

کیا زخم لگائے ہیں مِرے تن پہ ہوا نے

رستے میں کوئی پیڑ جو مل جائے تو بیٹھوں

وہ بار اٹھایا ہے کہ دُکھنے لگے شانے

آنکھوں میں بسی تھی تِرے چہرے کی تمازت

چلنے نہ دیا راہ میں زنجیر صدا نے

کیا سروں کے ساتھ ہے سازش دھواں ہوتی ہوئی سی

 کیا سروں کے ساتھ ہے سازش دُھواں ہوتی ہوئی سی

پاؤں کے نیچے کوئی شے آسماں ہوتی ہوئی سی

ذہن کے آئینے میں گُلِ نُور مُرجھایا ہوا سا

مُشکِ قُربت، یاد جنت رائیگاں ہوتی ہوئی سی

عمر بھر آزار کی لذت، وہ شرطِ خوش کلامی

جم گئی نم دیدہ آنکھوں میں بیاں ہوتی ہوئی سی

یہ سوجھی ہے کیا آپ کو شیخ صاحب

 یہ سُوجھی ہے کیا آپ کو شیخ صاحب

جو چُپ سادھ لی آپ نے شیخ صاحب

لپیٹا تھا ناصر جب جب منہ سوچا میں نے

محبت ہی کمزور تھی آپ کی جو نہیں روک پائی اسے شیخ صاحب

سجیلا تھا گُل آپ کے باغ کا سب سے وہ شیخ صاحب

گیا وہ، گئی بزم یاراں کی رونق گئی اس کی خوشبو

Thursday 3 August 2023

آتی جاتی سانسوں سے رابطہ بھی رکھنا ہے

 آتی جاتی سانسوں سے رابطہ بھی رکھنا ہے

زندگی سے تھوڑا سا فاصلہ بھی رکھنا ہے

اک نئی تمنا کو دل میں پلنے دینا ہے

اور ٹوٹ جانے کا حوصلہ بھی رکھنا ہے

یوں تو ایک تنہائی ساتھ ساتھ چلتی ہے

اب نیا سفر ہے تو قافلہ بھی رکھنا ہے

مرا سخن جو تمہارے خیال تک پہنچا

 مِرا سخن جو تمہارے خیال تک پہنچا

‎تو خستہ حال بھی اپنے کمال تک پہنچا

نکھار اور بڑھا ہے گلاب کا تب سے

یہ تیرے ہونٹوں کی جب سے مثال تک پہنچا

‎خوشا نصیب کہ دل آ گیا ہے آنکھوں میں

‎یہ بے زباں بھی کسی عرضِ حال تک پہنچا

لیجئے ختم ہوا گردش تقدیر کا رنگ

 لیجیے ختم ہوا گردش تقدیر کا رنگ 

آئیے دیکھیے مٹتی ہوئی تصویر کا رنگ 

ہم نے جھیلی ہیں زمانے میں کشش کی کڑیاں 

ہم سے پوچھے کوئی بگڑی ہوئی تقدیر کا رنگ 

ذکر تدبیر عبث فکر رہائی بے سود 

جب کہ مٹتا نظر آنے لگا تقدیر کا رنگ 

سرائے دار کا اتنا کوئی ادھار نہ تھا

 سرائے دار کا اتنا کوئی اُدھار نہ تھا 

مگر وہ خواب مجھے یوں بھی سازگار نہ تھا 

مِری شعاع اندھیرے میں کام آئی مجھے 

مِرا کسی کے چراغوں پہ انحصار نہ تھا

تمہارے واسطے وہ کام بھی کیے میں نے 

وہ کام جن پہ مِرا کوئی اختیار نہ تھا

شکر ہے خیریت سے ہوں صاحب

 شکر ہے خیریت سے ہوں صاحب

آپ سے اور کیا کہوں صاحب

اب سمجھنے لگا ہوں سود و زیاں

اب کہاں مجھ میں وہ جنوں صاحب

ذلتِ زیست یا شکستِ ضمیر

یہ سہوں میں کہ وہ سہوں صاحب

کسی گمان کسی آگہی سے خائف ہے

 کسی گمان، کسی آگہی سے خائف ہے

عجیب شخص ہے، وہ ہر کسی سے خائف ہے

ستارہ ڈوب گیا اعتبار کا شاید

تِرا اندھیرا مِری تیرگی سے خائف ہے

چراغ قتل کیے جا رہے ہیں گلیوں میں

تمام شہر یہاں روشنی سے خائف ہے

اک ضرورت میں صرف ہو گئے تھے

 اک ضرورت میں صرف ہو گئے تھے

پھر مِرے ہاتھ برف ہو گئے تھے

لفظ کی طرح تھے کبھی ہم لوگ

اور پھر حرف حرف ہو گئے تھے

شہر کی ہر گلی کشادہ تھی

لوگ ہی تنک ظرف ہو گئے تھے

دل میں ہر چند آرزو تھی بہت

 دل میں ہر چند آرزُو تھی بہت

کام تھوڑا تھا گُفتگُو تھی بہت 

سنگ منزل یہ چھیڑتا ہے مجھے

آ تجھے میری جُستجُو تھی بہت

کون ہے جس سے میں نہیں الجھا

گو مِری طبع صلح جُو تھی بہت

جانتا ہوں کہ وہ وقت بھی آئے گا

 جانتا ہوں کہ وہ وقت بھی آئے گا

جب مِری شاعری کو اچانک کبھی

چاند آکاش گنگا میں نہلائے گا


جانتا ہوں کہ وہ وقت بھی آئے گا

جب زباں کا تعصب نہ ہو گا کہیں

میری خوشبو سے ہر اک مہک جائے گا

زمانہ پوچھ رہا ہے مرے سخن کا جواب

 زمانہ پوچھ رہا ہے مِرے سخن کا جواب

ریاضتیں بھی ہیں لیکن عطا ہے فن کا جواب

کوئی تو شہر سے تھک ہار کر بھی آئے گا

یہی ہے گاؤں کا جنگل کا اور بن کا جواب

ہمیں تو بس تِری باتوں میں آنا ہوتا ہے

ہمارے فہم میں اتنا ہے بھولے پن کا جواب

چاہت کا آب توجہ کی دھوپ دینے سے

 چاہت کا آب، توجہ کی دُھوپ دینے سے

فصل ہری اُگتی ہے محبت کے بیج بونے سے

خواب جب ہجر کے منظر دکھانے لگیں

اک خوف آتا ہے پھر سونے سے

دل کی نرمی کی علامت ہے یہ تو

مگر غلط باتیں منسوب ہیں رونے سے

بڑھیں گے اور بھی یوں سلسلے حجابوں کے

 بڑھیں گے اور بھی یوں سلسلے حجابوں کے

کر اپنی بات، حوالے نہ دے کتابوں کے

میں شہرِ گُل کا مسافر مِرے شریک سفر

صعوبتوں کی یہ راتیں یہ دن عذابوں کے

تِری نظر سے عبارت تھے تیرے ساتھ گئے

وہ پھول میرے خیالوں کے رنگ خوابوں کے

Wednesday 2 August 2023

کل ایک شعر میں میں نے یوں استعارا کیا

 کل ایک شعر میں، میں نے یوں استعارا کیا

تمہاری آنکھوں کو اک جھیل کا نظارہ کیا

وہ کیا ہے پہلے مِرا دل نہیں لگا اس سے

سو میں نے اس سے وہی عشق پھر دوبارہ کیا

امیر لوگ نمائش بنا رہے تھے جسے

کسی نے سانسوں کو بیچا تو پھر غبارہ کیا

آنکھ میں پھیلے کاجل کی مجبوری سمجھا کر

 آنکھ میں پھیلے کاجل کی مجبوری سمجھا کر

اے دل! پہلے بات ہماری پوری سمجھا کر

قربت کا مفہوم یہی ہے دوسرے لفظوں میں

بال برابر دوری کو بھی دوری سمجھا کر

مفت میں مت بیکار سمجھ ہم فارغ لوگوں کو

سانسوں کی ترسیل کو بھی مزدوری سمجھا کر

مجھ کو اپنے رنگ میں تو میرے مولا رنگ دے

 رنگ دے (گیت)


میری بے رنگی مٹا دے، مجھ کو اپنا رنگ دے

مجھ کو اپنے رنگ میں، تُو میرے سجنا رنگ دے

نیلا نیلا ہے سمندر، نیلا نیلا آسماں

رنگ آفاقی ہے نیلا، مجھ کو نیلا رنگ دے

تیری قدرت اور محبت کے بہت سے رنگ ہیں

گھول کر یہ رنگ سب، تُو میرا چولا رنگ دے

تیرے بیمار ہیں تجھ ہی سے دوا لیتے ہیں

 تیرے بیمار ہیں، تجھ ہی سے دوا لیتے ہیں

زہر کھا لیتے ہیں، تجھ ہی کو دعا دیتے ہیں

یہ اسیری ہے تو رہائی سے کہیں بہتر ہے

اس بہانے تیری قُربت کا مزہ لیتے ہیں

ذکر ان کا ہو ملاقات سے بہتر کیونکر

دیکھ کر ان کو ہی زخم کو جِلا دیتے ہیں

میں تو سمجھا تھا کوئی بوڑھا شجر بیچا ہے

 میں تو سمجھا تھا کوئی بوڑھا شجر بیچا ہے

کیا خبر تھی کہ پرندوں کا نگر بیچا ہے

حال مت پوچھ مِرے فاقہ زدہ لوگوں کا

آنکھ بیچی تو کہیں نورِ نظر بیچا ہے

جانے کیسی تھی وہ مجبوری کہ ماں نے اپنا

چند سِکوں کے عوض لختِ جگر بیچا ہے

گو کلیجا شب فرقت میں پگھل جاتا ہے

 گو کلیجا شبِ فُرقت میں پگھل جاتا ہے

اے غمِ ہجر! تِرا کام تو چل جاتا ہے

دلِ بے تاب سے وہ زلفِ رسا کہتی ہے

جو محبت میں بگڑتا ہے، سنبھل جاتا ہے

ہم کو سوتے سے جگاتے ہیں جگانے والے

قافلہ جب کہ بہت دُور نکل جاتا ہے

آسمانوں کی بلندی سے اتر آیا ہوں

 آسمانوں کی بلندی سے اتر آیا ہوں

اے زمیں مجھ کو سہارا دے میں گھر آیا ہوں

مُدتوں بعد پکارا مِری وحشت نے مجھے

مُدتوں بعد میں صحرا میں نظر آیا ہوں

دیکھ راہوں میں مِری خار بچھانے والے

میں اُدھر چھوڑ کے گُلزار اِدھر آیا ہوں

قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو

 قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو

خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو

ٹھہرو تیوری کو چڑھائے ہوئے جاتے ہو کدھر

دل کا صدقہ تو ابھی سر سے اتر جانے دو

منع کیوں کرتے ہو عشق بت شیریں لب سے

کیا مزے کا ہے یہ غم دوستو، غم کھانے دو

کچھ اس بلا کا ترا ربط آشنا ہونا

 کچھ اس بلا کا تِرا ربط آشنا ہونا

کہ ہر جفا کا بہ اندازۂ وفا ہونا

ستم شعار تِری آرزو پہ کیا موقوف

کسی خلش کا گوارہ نہیں جدا ہونا

جہاں میں پھر نہ کہیں وجہ رشک ہو جائے

تِرے کرم سے مِرا مورد جفا ہونا

قاعدے بازار کے اس بار الٹے ہو گئے

 قاعدے بازار کے اس بار الٹے ہو گئے

آپ تو آئے نہیں پر پھول مہنگے ہو گئے

ایک دن دونوں نے اپنی ہار مانی ایک ساتھ

ایک دن جس سے جھگڑتے تھے اسی کے ہو گئے

مجھ کو اس حسن نظر کی داد ملنی چاہیے

پہلے سے اچھے تھے جو کچھ اور اچھے ہو گئے

ہر بات پر نہ یوں ہمیں غصہ کریں حضور

 ہر بات پر نہ یوں ہمیں غصہ کریں حضور 

کچھ بد مزاج لوگ ہیں دیکھا کریں حضور 

اک دن ہوا کے خوف سے کہنے لگا چراغ 

میرا یوں شاعری میں نہ چرچا کریں حضور 

جتنا جنوں ہے جیب میں باہر نکالیے 

بازار ہے یہ عشق کا خرچہ کریں حضور 

تمہاری جانب بھی کیا یونہی بدحواس آتی ہے تم سناؤ

 تمہاری جانب بھی کیا یونہی بدحواس آتی ہے تم سناؤ

یہاں کہیں سے ہوا بھی آئے اداس آتی ہے تم سناؤ

تمہیں بتایا تھا پیڑ پودوں کا رنگ تبدیل ہو رہا ہے

اور اب درختوں کے خشک پتوں سے باس آتی ہے تم سناؤ

میں کیا سناؤں کہ میرے جیسی سدا کی بنجر زمین پر بھی

تمہارے جیسوں کے بول پڑنے سے گھاس آتی ہے تم سناؤ

یادوں کی گونج دشت محبت میں اب بھی ہے

 یادوں کی گُونج دشتِ محبت میں اب بھی ہے

یہ دل گئے دنوں کی رفاقت میں اب بھی ہے​

اک یاد ہے جو نقش ہے لوحِ دماغ پر

اک زخم ہے جو دل کی حفاظت میں اب بھی ہے​

رُکتے نہیں ہیں آنکھ میں آنسُو کسی طرح

یہ کاروانِ شوق، مُسافت میں اب بھی ہے

میں مدینے جو پہنچی تو دل میں مرے روشنی ہو گئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میں مدینے جو پہنچی تو دل میں مِرے روشنی ہو گئی

رُوح مُردہ تھی لیکن مجھے یوں لگا زندگی ہو گئی

پھر سحابِ کرم سے خزاؤں میں بھی پُھول کِھلنے لگے

دیکھ کر سبز گُنبد بہاروں سے بس دوستی ہو گئی

ہے مِرے واسطے تو یہ روشن مدینہ ہی روشن جہاں

چاند یثرب سے اُبھرا تو چاروں طرف چاندنی ہو گئی

Tuesday 1 August 2023

والضحیٰ واللیل کی آیات پر انوار سوچ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


والضحیٰ، واللیل کی آیاتِ پُر انوار سوچ

سوچنا ہے تو شبیہ احمد مختارﷺ سوچ

نعت پاک مصطفیٰؐ کے واسطے درکار ہے

عشق، پاکیزہ تخیل، عشق میں سرشار سوچ

ماورائے عقل و دانش مصطفیٰؐ کی رفعتیں

محو حیرت عقل ہے بے بال و پر افکار سوچ

آقائے مدینہ ہی لجپال ہمارے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آقائے مدینہﷺ ہی لجپال ہمارے ہیں

سرکارؐ کے منگتوں میں سب چاند ستارے ہیں

توصیف کی رم جھم ہیں آیاتِ خداوندی

مِدحت کی لیے ٹھنڈک قرآن کے پارے ہیں

کل شب مِرے آنگن میں طیبہ کی ہوا اتری

ساون کی گھٹائیں ہیں، رحمت کے اشارے ہیں

نعت میں کیسے کہوں ان کی رضا سے پہلے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نعت میں کیسے کہوں انؐ کی رضا سے پہلے

میرے ماتھے پہ پسینہ ہے ثنا سے پہلے

نور کا نام نہ تھا عالمِ امکاں میں کہیں 

جلوۂ صاحب لولاک لما سے پہلے

اُنؐ کا در وہ درِ دولت ہے جہاں شام و سحر

بھیک ملتی ہے فقیروں کو صدا سے پہلے

یاد نبی کا گلشن مہکا مہکا لگتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یادِ نبیﷺ کا گلشن مہکا مہکا لگتا ہے

محفل میں موجود ہیں آقاﷺ ایسا لگتا ہے

نامِ محمدﷺ کتنا میٹھا میٹھا لگتا ہے

پیارے نبیؐ کا ذکر بھی ہم کو پیارا لگتا ہے

لب پر نغمے صلِّ علیٰ کے، ہاتھوں میں کشکول

دیکھو انﷺ کا منگتا کتنا اچھا لگتا ہے

سیل گفتار محمد زمزم و مشک و گلاب

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


سَیلِ گفتارِ محمدﷺ زمزم و مُشک و گُلاب

اور وہ لب ہائے گویا، روشنی، خُوشبو، حِنا

کاروانِ نور و نکہت ان کے سانسوں کی مہک

اور وہ کومل سا مُکھڑا، روشنی، خُوشبو، حنا

ذاتِ ختمِ المرسلینﷺ خُورشید، عنبر، تازگی

حیدرؑ و حسنینؑ و زہراؑ، روشنی، خُوشبو، حنا

ہمارے رستے جدا نہیں ہوتے

 ہم ساتھ نہ بھی چلیں لیکن 

ہمارے رستے جدا نہیں ہوتے

دوری جو ہو درپیش تو ایسی

جیسے دو قطب ملا نہیں ہوتے

تیری یاد میں نکلتے ہیں بہہ کر

آنکھ سے موتی وہ چرا نہیں ہوتے

اک دعا چاند کو دیکھ کر

 اک دعا چاند کو دیکھ کر


خدائے عالم، عظیم و اکبر

نظر عید کا جو چاند آیا

ہے آسماں پر

خدآیا میرے تو اس قمر کو

سلامتی کا، امن کا اور آشتی کا

نشاں بنا دے 

ہمیں اب تو اپنا نگر کاٹتا ہے

 ہمیں اب تو اپنا نگر کاٹتا ہے

یہ سناٹا شام و سحر کاٹتا ہے

کسی کی زباں بھی تو شیریں نہیں ہے

کہ جیسے یہاں ہر بشر کاٹتا ہے

درندوں کو چھوڑیں کہ اب آدمی ہی

یہاں ایک دوجے کا سر کاٹتا ہے