Wednesday, 16 August 2023

اک بری یاد کی برسی

 اک بری یاد کی برسی 

جیسے گم گشتہ راستے کا سفر

جیسے تازہ ہوا ہو کوئی پھر زخم

جیسے بِن لکھی ہوئی اک ادھوری نظم

جیسے ان دیکھا اک قاتل سا پل  

جیسے الجھا ہوا سوچ کا اک سرا

جیسے پاؤں سے لپٹا ہوا اُس کا غم 

اک بری یاد کا آج پہلا برس 


ثمینہ رشید 

No comments:

Post a Comment