Sunday, 13 August 2023

اے وطن تو سلامت رہے قیامت تک

 وطن کے لیے دعائیہ نظم

اے وطن تُو سلامت رہے قیامت تک


اے خدا بے اثر ہے ہر فریاد

میری ملت کو حُبِ ملت دے

یا یہ گویائی چِھین لے مجھ سے

یا میری قوم کو سماعت دے


تعصب کے لبادے اس طرح سے

ہماری روح پر جُھولے ہوئے ہیں

ہمیں گو یاد ہیں اپنی زبانیں

محبت کی زباں بُھولے ہوئے ہیں


زلزلوں کی نہ دسترس ہو کبھی

اے وطن تیری استقامت تک

ہم پہ گزریں قیامتیں لیکن

تُو سلامت رہے قیامت تک


صہبا اختر 

No comments:

Post a Comment