Saturday, 19 August 2023

نیند کی آغوش میں چھپ کر سمٹنا خواب سا

 نیند کی آغوش میں چھپ کر سمٹنا خواب سا

اور باہوں میں کسی کا وہ مچلنا خواب سا

جب دہلتی دھوپ میں جلنے لگا سایہ مِرا

چھاؤں میں آنچل کے لے کر، تیرا چلنا خواب سا

ظلمتوں سے ہو چلی تھی جب شناسائی مِری

روشنی کی اک کرن کا پھر تڑپنا خواب سا

نرم ریتوں پر پڑی سیپی کی مانند کون تھا

ایک پیاسی بوند کو اکثر ترسنا خواب سا

سوچتے رہنا یہ پہروں موند کر آنکھیں کبھی

 کن خیالوں میں بھٹکنا، کس سے ملنا خواب سا

جانے تم بھی کس سفر میں کھو گئے آصف حسن

ڈھونڈنا خود ہی دِشائیں، پھر بھٹکنا خواب سا


آصف ثاقب

No comments:

Post a Comment