Sunday, 13 August 2023

پاکستان ہمارا پاکستان ہمارا پاکستان ہمارا

 پاکستان کا ملی ترانہ


آزادی کی دھن میں کس نے آج ہمیں للکارا

خیبر کے گردوں پر چمکا ایک ہلا ل اک تارا

سبز ہلالی پرچم لے کر نکلا لشکر سارا

پربت کے سینے سے پھوٹا کیسا سرکش دھارا

سرمائے کا سوکھا جنگل اس میں سرخ شرارا

پاکستان ہمارا

پاکستان ہمارا

پاکستان ہمارا

سو انجیلوں پر ہے بھاری ا ک قرآن ہمارا

روک سکا ہے کوئی دشمن کب طوفان ہمارا

ہر تُرک اپنا، ہر حُر اپنا، ہر انسان ہمارا

ہر شخص اک انسان یہاں ہے ہر انسان ہمارا

ہم سب پاکستان کے غازی پاکستان ہمارا

پاکستان ہمارا

پاکستان ہمارا

پاکستان ہمارا


اسرارالحق مجاز

(مجاز لکھنوی)

No comments:

Post a Comment