Monday, 21 August 2023

جب کہ تم موجود ہو مجھ میں

 میرے بغیر

 

جب کہ تم موجود ہو مجھ میں

تو یہ خیال کہ میں چھوڑ چکا ہوں تم کو

مشکل ہے اس بات پہ یقین کرنا

یہ بے چینی، ہونٹوں کی لرزش 

کپکپاہٹ یا جذبات کے مجروح

ہونے کا احساس

سب محبت کی دلیل ہیں میری جاں

یہ وہ تحائف ہیں

جو میری بے پناہ محبت نے تمہیں عطا کی ہے

اور اس عمل پرجوش نے

 تمہیں اپنے حصار محبت میں لے رکھا ہے

آہ، میری محبت 

جب تمہاری انکھیں بند ہوں

تو تصور میں موجود

میری محبت کی مضبوط گرفت

تمہیں احساس دلاتی ہوگی

کہ میرے وجود نے

بخشی ہے محبت کی زندگی تم کو

اے میری جان حیات

جب ہم ملے تھے

تو تشنہ لب تھے

پھر ہم نے محبت کے جام پیے

اور ہماری تشنہ لبی تبدیل ہوئی

اشتہاء محبت میں

انجام کار نشاں چھوڑ گئی 

ہمارے وجود پہ

جیسے شعلوں کی تپش 

جسموں کو جھلسا دیتی ہے

وہ تپش اب بھی موجزن

ہے ہمارے وجود کے اندر

میرے لوٹنے کا انتظار کرو

کہ میں تمہیں نذر کروں

محبت کا ایک گلاب


شاعر: پابلو نرودا

مترجم : فیاض الرحمٰن قادری

No comments:

Post a Comment