پیٹ اور تہذیب
سب دلیلیں فلسفے مسترد
اس کی سلطان بھوک ہے
نہیں مانتا کسی تہذیب کو
پیٹ کا ایمان بھوک ہے
بھوک کا تہذیب پر اس لیے ایمان نہیں ہوتا
پیٹ سے بڑا شاید کوئی بھگوان نہیں ہوتا
بات گھاس خور کی ہو یا گوشت خور کی
الگ الگ وہاں کوئی دستر خوان نہیں ہوتا
جنگل میں اس لیے اتنا نقصان نہیں ہوتا
وہاں درندے رہتے ہیں، انسان نہیں ہوتا
سب دلیلیں فلسفے مسترد
اس کی سلطان بھوک ہے
نہیں مانتا کسی تہذیب کو
پیٹ کا ایمان بھوک ہے
انسانیت منہ چھپاتی نظر آئی ہے مجھے
بے بسی کی داستاں زیرِ فلک دیکھی ہے
ذکر سنتے آئے ہیں کتابوں میں جس کا
مالک! تیری قیامت کی جھلک دیکھی ہے
سب دلیلیں فلسفے مسترد
اس کی سلطان بھوک ہے
نہیں مانتا کسی تہذیب کو
پیٹ کا ایمان بھوک ہے
جیسے کی ہے ترمیم تورات و انجیل میں
ہوس کا مارا انسان اس کا کلیہ بگاڑ دیتا
اچھا ہوا مالک جنت اپنے پاس ہی رکھی
زمیں پر ہوتی تو تیرا نائب حلیہ بگاڑ دیتا
سب دلیلیں فلسفے مسترد
اس کی سلطان بھوک ہے
نہیں مانتا کسی تہذیب کو
پیٹ کا ایمان بھوک ہے
آفتاب چکوالی
آفتاب احمد خان
No comments:
Post a Comment